آپ کے نوٹ بھی جعلی تو نہیں؟ اسٹیٹ بینک نے وارننگ جاری کردی

اسلام آباد( اے بی این نیوز) جعلی نوٹوں کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں،اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا ہے کہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے بیس ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے، اگر کسی بینک کی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پر کرنسی نوٹ کی مالیت کا سو گنا جرمانہ کیا جائے گا، اگر اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نکلتا ہے تو بینک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے کی خبریں، وفاقی وزیر اطلاعات نے سخت بیان جاری کردیا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں جعلی نوٹ کی کوئی شکایت رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے، گزشتہ دو سال میں دس ہزار جعلی نوٹس بینکوں نے پکڑے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کا نوٹ جعلی آرہا ہے۔ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ بینکوں پراے ٹی ایم میں ڈالے نوٹوںکی سی سی ٹی ویڈیو نوے روز تک رکھنا لازم ہے۔