جمعرات10ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جس بھی طرف سے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ ہے اُس کو دماغ سے نکال دیں اور جو اُمید لگا رکھی ہے وہ بھی پوری ہونے کا بہت امکان موجود ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جس طرح کے حالات بھی ہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ اب آپ نے ہی زندگی نئے انداز سے شروع کرنی ہے تو خود کو بھی ٹھیک رکھنا ہو گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب صورتحال بدل رہی ہے جو دروازے کبھی بند تھے وہ اللہ سے بڑی امید ہے ایک ایک کر کے کھل جائیں گے ان دِنوں آپ کو بس مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ ہونا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی منزل بس اب آپ کے سامنے ہے بالکل نہیں گھبرانا۔اب اُمید کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں کیونکہ اب اللہ نے چاہا تو برسوں کی محنت کا پھل مل سکے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بار بار کہا جا رہا ہے کہ سورہ¿ بقرہ کی تلاوت کریں اور نہیں کر سکتے تو سن لیا کریں جو بھی محسوس کیا جا رہا ہے وہ انشاءاللہ ٹھیک ہو گا اور بند سلسلے چل پڑے گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کیوں کسی بات کو لے کر پریشان ہیں وہ مسئلہ تو حل ہو چکا آپ کو خبر نہیں۔جلد ہی مل جائے گی آج ایک اچھا اور اہم دن ثابت ہونے والا ہے انشاءاللہ۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کب تک دوسروںکی وجہ سے خود کی زندگی مشکلات میں ڈالتے رہیں گے اب اپنے بارے میں سوچیں اور مستقبل کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں تو مناسب رہے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے خود کو بندش وغیرہ میں محسوس کر رہے تھے وہ اب کافی حد تک اس سے آزادی کے قریب ہیں اور آج ایک اچھی خبر سب بتا دے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے معاملات جس قدر بھی خراب کیوں نہ ہوں وہ اب سیدھے ہونے جا رہے ہیں اور اس کا رزلٹ آج ہی مل سکتا ہے بس اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اُن لوگوں سے دوری بہتر رہے گی جو کل بھی پریشانیاں دیتے تھے اور آج بھی۔ اس وقت ان میں رہنا خود کے لئے بڑی مشکل پیدا کرنے والی بات ہو گی یاد رکھیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب بس اپنے آپ پر توجہ دیں آپ کیوں دوسروںکی وجہ سے زندگی کو مشکلات کا شکار کر رہے ہیں اس طرح تو اچھے دن بڑی تیزی سے ہاتھوں سے نکل جائیں گے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی کام میں کافی رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے وہ اب انشاءاللہ بڑی تیزی سے ان میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے زیادہ ٹینشن نہ لیں۔
مزیدپڑھیں: آج بروز جمعرات 10 ستمبر ایرانی ریال کی تازہ ترین قیمت















