Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سعدیہ دانش کی بطورڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان نامزدگی خواتین کی نمائندگی کیلئے اہم پیشرفت، شیری رحمان

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر پیپلزپارٹی رہنما گلگت بلتستان سعدیہ دانش کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ سعدیہ دانش کا گلگت بلتستان اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر کے طور پر انتخاب گلگت بلتستان اور پورے ملک میں خواتین کی نمائندگی کیلئے اہم پیش رفت ہے۔ پیپلز پارٹی کا خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں ملک میں اہم عہدوں پر تعینات کرنے کا شاندار ٹریک ریکارڈ ہے۔ پارٹی کی عظیم قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر تاریخ رقم کی، ان کی دلیرانہ قیادت نے دوسری خواتین کے لیے سیاست میں آنے اور ملک کی حکمرانی میں اہم کردار ادا کرنے کی راہ ہموار کی۔ صنفی مساوات کا فروغ نہ صرف خواتین کو بااختیار بناتا ہے بلکہ ملک کی جمہوری بنیادوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ عورتوں کو بااختیار بنانے اور انہیں مرکزی دھارے کے عہدوں پر تعینات کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت تعریف کے مستحق ہے۔ شکریہ پیپلز پارٹی۔