Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت بلتستان: 4سینئر ،8 وزراء اور 2 مشیروں پر مشتمل کابینہ تشکیل ، آج حلف اٹھائیں گے

گلگت (اے بی این نیوز) نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کردیا ۔رات گئےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 رکنی کابینہ 4سینئر وزرا،8 وزراء اور 2 مشیروں پر مشتمل ہے۔تمام 14 ارکان کو رات گئے قلمدان بھی تفویض کردیئے گئے۔سینیئر وزیر سید امجد زیدی تعمیرات، سینیئر وزیر غلام محمد کو خوراک وسیاحت، سینئر وزیر انجینئر محمد اسماعیل کو خزانہ،سینئر وزیر عبد الحمید کو بلدیات کے قلمدان دیئے ۔ذرائع کے مطابق مشتاق حسین کو پانی و بجلی اور حاجی رحمت خالق کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا جبکہ حاجی شاہ بیگ جنگلات،جنگلی حیات وماحولیات کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کے مشیر مقرر کیے گئے ہیں۔ فتح اللہ خان ترقیات و منصوبہ بندی،سہیل عباس قانون و صحت اور شمس الحق کو داخلہ کی وزارت دی گئی جبکہ غلام شہزاد آغا تعلیم اور دلشاد بانو کو محکمہ سوشل ویلفیئر وترقی نسواں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ثریا زمان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کی مشیرکی حیثیت سے کابینہ میں شامل ہیں ۔نئی کابینہ میں شامل وزراء آج گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نئی کابینہ اراکین سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے۔