Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

حادثات کی روک تھ ام کے لیے گلگت بلتستان کی اہم شاہراہوں پر موٹر وے پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز     ) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت آن لائن اجلاس ہوا، جس میںگلگت بلتستان بلخصوص شائراہ قراقرم پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا،اجلاس میں سیکرٹری اُمور کشمیر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، آئی جی موٹر ویز، آئی جی گلگت نے شرکت کی،اجلاس سے کطاب کرتے ہو ئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئے روز حادثات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،
حادثات کا شکار بیشتر افراد ان علاقوں کی سیر کرنے والے سیاح ہیں،سیاحوں کی کثیر تعداد، ڈرائیورز کھٹن راستوں پر ڈرائیونگ کی مکمل مہارت نہیں رکھتے،سیاحوں کو دشوار گزار راستوں کے ممکنا خطرات سے پیشگی خبردار کیا جائے، حادثات کی روک تھام کے لیے گلگت بلتستان کی اہم شاہراہوں پر موٹر وے پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے اعلی حکام چوبیس گھنٹے کے اندر گلگت بلتستان کا دودہ کریں گے، حادثات ہونے کے خطرات والی جگہوں پر سائن بورڈز نمایاں آویزاں کیے جائیں،اہم شاہراہوں پر سائن بورڈز اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر یقینی بنائی جائے،
حادثات کی روک تھام کے لیے تفصیلی تجاویز وزیراعظم کے سامنے پیش کی جائیں گی،سیاحت کا شعبہ پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سیاحت کے فروغ کے لیے ان علاقوں کو سیاحوں کے لیے محفوظ بنانا ضروری ہے،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے حالیہ سیزن میں پیش آنے والے حادثات اور اقدامات سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔