Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت بلتستان میں طوفانی بارش، برفباری کا سلسلہ جاری، شاہراہ قراقرم بند، ہزاروں سیاح،مسافر پھنس گئے

گلگت (اے بی این نیوز)گلگت بلتستان کے بالاءی علاقوں سمیت شہر اور مضافات میں بارش کا سلسلہ جاری،پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری،بارشوں سے چلاس شہر اور مضافات میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔جولائی میں بابوسر ٹاپ،نانگا پربت سمیت متعدد بالائی علاقوں میں برفباری،بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی میں اضافہ،بارش کے باعث پہاڑی علاقوں،شاہراہ قراقرم اور بابوسر روڈ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ،ٹورسٹ پولیس نے خبردار کرتے ہوءے کہا کہ رات گئے سے بارش کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بلاک ہے مسافر حضرات معلومات لیکر سفر کریں،شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگیا۔شاہراہ قراقرم تتا پانی،کیڈٹ کالج،لال پڑی اور تھلیچی کے مقامات پر سیلاب اور لینڈ سلائیدنگ سے بند،بارشوں سے مینار سمیت کوہستان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ،سیاحتی بابوسر ٹاپ میں برفباری کے باعث چلاس جلکھڈ روڈ برفباری سے ٹریفک کے لئے معطل ہوگیا۔ برفباری کے باعث سیاحتی مقام وادی بابوسر میں سیاح پھنس کر رہ گئے، شاہراہ قراقرم چلاس تا گلگت اور کوہستان میں متعدد جگہوں میں بند ،شاہراہ قراقرم کی بندش سے سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر اور سیاح پھنس کر رہ گئے،پھنسے افراد میں بچے، خواتین،بزرگ سمیت سیاح اور مسافروں کی بڑی تعداد شامل ہیں،بارشوں سے لینڈ سلائیدنگ اور سیلاب سے بند شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لیے تاہم کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر DDMA دیامرکا کہنا ہے کہ مسافر بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔