اہم خبریں

رچرڈ گرینل کا بیان عکاسی کرتا ہے دنیاہماری بات کی تائید کررہی ہے،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ تحریک انصاف امریکہ اور یورپی یونین سمیت پوری دنیا اس وقت پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھا رہی ہے۔
یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، جب بھی جس ملک میں انسانی حقوق پامال ہوں گے سویلین کے ملٹری ٹرائل جیسے غیر قانونی اقدام ہوں گےدنیا میں اس پر آواز اٹھے گی رچرڈ گرینل کے حوالے سے کہوں گا ۔

کہ جب بھی کوئی پاکستان میں 9 مئی کے حوالے سے 26 نومبر کے قتل عام کے حوالے سے، سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے حوالے سے اور خاص طور پر عمران خان کی رہائی کے حوالے سے آواز اٹھائے گا تو ہم اس کا شکریہ ادا کریں گے یہ اس بات کہ دلیل ہے کہ ہم جو بات کہہ رہے ہیں دنیا اس کی تائید کرتی ہے
مزید پڑھیں :جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان سمیت 119 ملزمان میں سے 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ، دو کے اشتہار جاری

متعلقہ خبریں