دم پخت بنائیں اور مزیں اڑائیں

دم پخت بریانی
گائے کا گوشت ْ۔۔۔۔ ایک کلو
چاول۔۔۔۔ایک کلو
پیاز۔۔۔چار عدد ۔۔۔درمیانی ادرک ۔۔ پچاس گرام
زیرہ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ۔۔ نمک – حسب ذائقہ
پسی ہوئی کالی مرچ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
بڑی الائچی -دو عدد۔۔۔ لونگ –چھ عدد
دہی ۔۔۔آدھا کلو ۔۔زعفران- آدھا چائے کا چمچ
گھی —– آدھی پیالی
بڑی الائچی کے دانے اور زیرہ پیس لیں، ایک پیالے میں نصف دہی پھینٹ کر الائچی اور زیرے کا پیسٹ ملائیں اور یہ پیسٹ بھی گوشت پر مل دیں- دیگچی میں گوشت کی تہہ لگا کر لونگ اور دو کھانے کے چمچ گھی گرم کر کے ڈال دیں- چاولوں کو دھو کر نتھار لیں- بقیہ دہی چاولوں میں ملا کر گوشت کی بوٹیوں پر پھیلا دیں- دیگچی پر ڈھکن ڈھانک کر چاروں طرف آٹا لگا دیں، چولہے پر توا گرم کریں جب توے سے دھواں نکلنے لگے تو آنچ دھیمی کر کے دیگچی توے پر رکھ دیں- دیگچی میں سے گھی کڑکڑانے کی آواز آنے لگے تو آنچ بالکل ہلکی کر کے دو منٹ بعد دیگچی کا ڈھکن کھول دیں اور بقیہ گھی ڈال کر دوبارہ بند کردیں- دیگچی سے بھاپ نکلنے لگے تو چولہا بند کر کے ڈھکن کھول دیں- پریزنٹیشن دم پخت بریانی سلاد اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔