رمضان اسپیشل: لچھے دار پراٹھوں سے دسترخوان سجائیں

لچھے دار پراٹھے بے فکر ہوکر رات میں بھی بنا کے رکھ سکتے ہیں یہ سحری کے اوقات میں تازہ اور نرم ملیں گے۔
لچھے دار پراٹھے کے اجزاء:
میدہ 2 کپ، گھی 2 کھانے کے چمچ، نمک ½ چائے کا چمچ، چینی 1 کھانے کا چمچ، دودھ ½ کپ۔
ترکیب:
لچھا پراٹھے بنانے کے لئے 2 کپ آٹے میں 2 کھانے کے چمچ گھی سمیت تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح گوند لیں۔خیال رہے کہ آٹا گوندھنے کے لئے پانی کا استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ دودھ سے گوندھا جائے گا اور آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں گے۔اب ایک پیڑا لیں گے اور اسے روٹی کی طرح بیلن کی مدد سے بیل لیں گے پھر چھری کی مدد سے اسے لمبائی میں کاٹ لیں گے، اس کے اوپر خشک آٹا ڈال کر گھی کی مدد سے روٹی کا ایک سرا لے کر اس کو چھوٹے چھوٹے گھیروں میں گھمائیں، جیسے کہ آپ رول بناتی ہیں، اس طرح ایک ہی سرے سے شروع کر کے دوسرے پر اختتام کریں۔اس کو 10 منٹ رکھنے کے بعد دوبارہ گھی اور ہاتھ کی مدد سے بیلیں اور پراٹھے کے سائز کا بنا لیں، بس اس کو گھی میں پکالیں۔ لیجیے لچھے دار پراٹھا تیار ہے۔