فرائیڈبھنڈی مصالحہ ود پوٹاٹو۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )فرائیڈبھنڈی مصالحہ ود پوٹاٹو پکانے کا طریقہ آپ کو بتائیں گے،آپ بھنڈی ½کلوکٹی ہوئی ،آلو3 عددکیوب کی شکل میں کٹے ہوئے ،ہلدی ½ چائے کاچمچ ،ہری مرچ 3 عدد لمبائی میں کٹی ہوئی ،چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ،زیرہ پاؤڈر1چائے کاچمچ ،لال مرچ پاؤڈر2 چائے کے چمچ ،ٹماٹر3 عدد کٹے ہوئے ،پیازدرمیانی 2عددکٹی ہوئی ،تیل 2-3 کھانے کے چمچ ،نمک حسب ذائقہ لے لیں،اب آپ بھنڈی کواس وقت تک فرائی کریں جب تک وہ کرسپی نہ ہوجائے۔آلوبھی اس کے ساتھ ہی فرائی کرلیں۔ اس کے بعد پیپرٹاول پرنکالیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔ دیگچی میں تیل اورپیازشامل کریں اورپیازلائٹ گولڈن ہونے تک ہلکی آنچ پرپکائیں۔ ا سکے بعد ٹماٹرشامل کرکے اتناپکائیں کہ وہ اچھی طرح گھل جائیں اورپیازکے ساتھ یکجاں ہوجائیں۔ ہری مرچ شامل کرکے مکس کریں اوراسمیں نمک،مرچ،ہلدی اورزیرہ شامل کرکے بھون لیں۔ اس کے بعد اس میں بھنڈی اورآلوشامل کریںاوربھون لیں۔ چاہیں توآخرمیں ذائقہ کے لئے ہلکاساچاٹ مصالحہ شامل کرلیں۔ اسے پکانابہت آسان ہے۔ تھوڑی سی توجہ سے آپ اسکے ذائقہ اورفوائد سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔آپ اسے روٹی اورچاول کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں یاپھرخالی بھی لے سکتے ہیں۔امیدہے آپ لوگ اس ریسپی کو جلد آزمائیں گے اور مہمانوں کی خدمت میں پیش کریں۔