رمضان المبارک میں ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) رمضان المبارک میں ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل ۔لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے رمضان المبارک کے پیش نظر ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے رمضان المبارک کے پیش نظرریسٹورنٹس کوافطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔عدالت نے کہا کہ گندا پانی جس طرح دریا میں جا رہا ہے وہی پانی فصلوں میں لگایا جارہا ہے اسی پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے بچوں کی گروتھ نہیں ہو پارہی ایسی رپورٹیں ہمارے سامنے آئی ہیں، آپ ان انڈسٹری کے خلاف کاروائی کریں جنکا گندا پانی دریا میں جا رہاہے۔