چنے کا پلاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )چنے کا پلاؤ بنانے کا آسان ترین طریقہ ااج ااپ کو بتائیں گے اس کے لئے آپ چاول آدھا کلو،پیاز ایک پاؤ،ادرکآدھا چھٹانک،گھی ایک پاؤ،بڑی الائچی تین عدد،سیاہ مرچ 8عدد،دار چینی ایک ٹکڑالونگ 6عدد،نمک حسب پسند لے لیں، یہ تمام چیزیں لینے کے بعد آپ چنے بھگو کر رکھ دیں۔ یاد رہے کہ آپ کو پلاؤ پکانے کے لئے چنے کم از کم بارہ گھنٹے پہلے بھگو کر رکھ دینے ہونگے۔ایک دیگچی میں گھی گرم کرلیں اور پیاز کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔ جب پیاز کا رنگ بادامی ہو جائے تو ادرک باریک کتر کر کے اس پر ڈال دیں۔جب دونوں چیزیں سرخ ہو جائیں تو سارا گرم مصالحہ ثابت ہی ڈال کر تھوڑی دیر بعد چنے، پانی سمیت ڈال دیں اور ان کو پکنے دیں۔جب چنے گل جائیں اور ان میں تقرباً سوا کلو پانی رہ جائے تو چاول نچوڑ کر ڈال دیں اور پکنے دیں۔جب چاول میں ایک کنی رہ جائے اور پانی خشک ہو جائے تو پسا ہوا سیاہ زیرہ تھوڑا سا چھڑک کر چاولوں کو دم پر لگا دیں۔آنچ دھیمی ہونی چاہیے۔ دس منٹ بعد جب بھاپ نکلنے لگے تو اتار لیں اور گرم گرم کھانے کے لئے پیش کر یں۔نہایت لذیذ پلاؤ تیار ہے۔ آپ اس کو دہی کے رائتے کے ساتھ مہمانوں کی خدمت میں پیش کریں اور اگر پو دینے کی چٹنی بھی ساتھ ہو جائے تو بڑا ہی مزہ آئے گا۔