مچھلی کا سالن بنانے کا بہت ہی آسان طریقہ

مچھلی آدھا کلو
سفید سرکہ 1کھانے کے چمچ
دہی آدھا کپ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کجھانے کا چمچ
کڑی پتے 2 عدد
سبز مرچیں 2 عدد
لیمن 1 عدد
سبز دھنیا باریک کاٹ لیں
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چمچ یا حسب ذائقہ
دھنیا پاؤڈر پون کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤ چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر پاؤ کھانے کا چمچ
لونگ 2 عدد
میتھی دانہ پاؤ چمچ
تیل ایک کپ

مچھلی کا سالن بنانے کا طریقہ
مچھلی کو صاف کر کے سرکے سے اچھی طرح دھو لیں پھر سرکہ ہلدی نمک لگا کر 15 منٹ کے لئے رکھ دیں پھر کڑاہی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کریں اور تھوڑا سا نمک ڈال کر اس میں مچھلی فرائی کر لیں جب مچھلی اچھی طرح گولڈن فرائی ہو جائے تو نکال لیں دہی میں لال مرچ دھنیا پاؤڈر ادرک لہسن کا پیسٹ ہلدی اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر ایک پین میں تیل ڈال کر اس میں میتھی دانہ اور لونگ فرائی کریں جب خوشبو آنے لگے تو چولہے سے اتار کر اس میں دہی اور مصالحوں کا آمیزہ ڈال دیں اور دوبارہ چولہے پر رکھ کر بھون لیں جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں فرائی مچھلی ڈال کر اوپر کڑی پتے ڈال دی‌اور دو منٹ پکائیں پھر پون کپ پانی ڈال کر پکنے دیں جب تیل اوپر آ جائے تو سبز مرچ سبز دھنیا گرم مصالحہ اور لیمن جوس ڈال کر پین کو ہلائیں تا کہ اچھی طرح مکس ہو جائیں چمچ سے مکس کرنے سے مچھلی ٹوٹ جاتی ہے اس لئے چمچ سے مکس نہیں کرنا پھر 5 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں جب تیار ہو جائے تو مزیدار چٹپٹا مچھلی کا سالن تیار ہے اس کو تندوری روٹی اور نان کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے ۔ جاتی ہوئی سردی میں مچھلی کا سالن کافی غذائیت بخش ہے ۔