مزیدار ہاٹ ونگز بنا نا بہت ہی آسان

اجزاء
چکن ونگز ڈیڑھ کلو
ادرک کا پیسٹ 2 چمچ
سفید آٹا 2 چمچ
کورن فلور 3 چمچ
تیل 2 چمچ
انڈہ 1 عدد
لیموں کا رس 2 چمچ
ہلدی ½ چمچ
لال مرچ 1 چمچ
زیرہ 1 چمچ
تیل 2 چمچ
ناریل پاؤڈر 1 چمچ
نمک حسب ذائقہ
مزیدار ہاٹ ونگز بنانے کا طریقہ
چکن ونگز کو 2 چمچ لیموں کے رس، لہسن ادرک کے پیسٹ اور حسب ذائقہ نمک میں ملائیں۔ اب اس چکن کو لال مرچ، زیرہ، ہلدی، اور لال مرچ پاؤڈر ملائیں۔ انڈے، کورن فلور، سفید آٹا، تیل اور ناریل پاؤڈر سے بنائے گئے آمیزہ میں ملائیں اور تیل میں تلے جب تک رنگ سنہرا نہ ہوجائے۔مزیدار ہاٹ ونگز کھانے کے لیے تیار ہیں۔ ٹماٹو کیچپ یا پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔