رس ملائ کیسے بنائی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) رس ملائی بنانے کیلئے آپ کودودھ چار کپ ،خشک دودھ ایک کپ ،الائچی(پسی ھوئی) چار ،میدہ ڈیڑھ چائے کا چمچ ،بیکنگ پاوڈرایک چائے کا چمچ ،انڈہ ایک عدد ،چینی ایک کپ درکار ہو گا،سب سے پھلے چار کپ دودھ میں ایک کپ چینی اور چار پسی الائچی ڈال کر پکنے دیں۔ ایک کپ خشک دودھ کو چھان لیں اور اس میں میدھ اور بیکنگ پاوڈر ملائیں۔ ان سب کو مکس کر کے ان میں ایک چمچ گھی ڈالیں اور ھاتھوں سے اچھی طرح ملیں۔ پھر ان میں انڈہ شامل کریں اور اسے دوبارہ اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس کی چھوٹی چھوٹی رس ملائیاں بنائیے۔ اب انھیں پکتے ھوئے دودھ میں ڈال دیں اور تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ جب دودھ ابلنے لگے تو ایک دفع ھلا دیں۔ ھلکی آنچ پر پکائیں اور تیار ھونے پر اتار لیں۔ ٹھنڈا ھونے پر پستہ چھڑک کر پیش کریں۔آپ کو خوب مزہ آئے گا۔