رمضان پکوان میں پیش ہے چکن قیمہ پکوڑا

رمضان المبارک کی آمد آمد لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سحر و افطار پر نت نئی چیزیں کھائیں یا روایتی کھانے اور مشروبات میں کچھ تبدیلی لاکر ان سے لطف اٹھایا جائے۔ آج ہم آپ کے لیے کچھ ایسی ہی ریسیپیز لائے ہیں، جنہیں آپ اور آپ کے گھروالے یقیناً پسند کریں گے۔
اجزا:
باریک کٹی چکن 250 گرام
پھینٹے ہوئے انڈے 2 عدد
بیسن 4کھانے کے چمچے
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
کٹی ہر مرچ 2 عدد
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
بیکنگ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کٹا ہرا دھنیا حسب ضرورت
چاٹ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
باریک کٹی ہری پیاز آدھا کپ۔
ترکیب:
اب ان اجزا جس میں بیسن ،بیکنگ پائوڈرپسی لال مرچ اور ہلدی،نمک، کپ پانی،باریک کٹی چکن،کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرادھنیا ڈال کر ایک پیالے میں مکس کرکے 30 منٹ کے لئے رکھ دیں، اب پین میں تیل گرم کرکے اس کو پکوڑے کی شکل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں، لیجئے تیار ہیں مزیدا ر چکن قیمہ پکوڑے اوربڑھائیں رونق اپنے افطار دسترخوان کی۔