بچی ہوئی روٹیوں کو تازہ کرنے کا بہترین طریقہ

باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں اور اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔جب تیل علیحدہ ہو جائے اور پیاز گل جائے تو اس میں ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر ابال آنے دیں۔گھر میں اکثر روٹیاں بچ جاتی ہیں تو انھیں ضائع کرنے کی بجائے یہ مزیدار ڈش بنالیں۔گھر کی بنی ہوئی روٹیوں کے چھوٹے ٹکڑے کر کے گریوی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔دہی کو پھینٹ کر اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ،ہرادھنیا،پودینہ اور بھنا کٹا زیرہ ڈالیں اور روٹی کی گریوی پر ڈال دیں۔ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔