مٹن چکن دہی روسٹ بنائیں اور دوستوں کو دعوت پر بلائیں

اجزاء:
مٹن ران —– ایک کلو
لہسن —– چھ عدد جوے (کٹے ہوئے)
خشک پودینے کی پتیاں —– دو چائے کے چمچ
لیمن چھلکا (باریک کٹا ہوا)اور جوس —— ایک عدد لیمن
دہی —– ایک چوتھائی پاؤ
پودینہ —- دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)
چلی ساس —— ایک بوتل
ترکیب:
ایک پیالے میں مٹن۔پودینہ، لہسن، لیمن کے ٹکڑے اور زیتون کا تیل مکس کرلیں- پھر اس مکسچر کو مٹن ران پر اچھی طرح سے لگا دیں- چھری سے ران کو گود لیں تاکہ مصالحہ اندر جذب ہوجائے-
اب ایک (pre heated) اوون میں اس ران کو گریس لگی ٹرے میں پندرہ منٹ کے لیے روسٹ کریں-
اب اوون کو کم آنچ کم کر کے 170 ڈگری سینٹی گریڈ کر دیں اور ران مزید 18 منٹ کے لیے روسٹ کریں- چیک کر لیں کہ کہ گوشت نرم پڑ گیا ہے ورنہ مزید 15 منٹ کے لیے روسٹ کریں-
چلی ساس اور دہی کو اس دوران ملا کر پھینٹ لیں –
اب تیار مٹن ران کو اوون سے نکال ٹھنڈا کریں اور پھر اسے باریک سلائس کاٹ لیں اور سرونگ پلیٹ میں رکھ دیں-
اس تیار لیمب روسٹ پر اب دہی مکس چلی ساس اچھی طرح ڈال کر لیمن کا جوس چھڑک دیں- لیجیے آپ کی لذیز ڈش تیار ہے- جسے پودینے سے گارنش کر کے آپ سلاد کے ساتھ نوش فرما سکتے ہیں-