دنبے کا گوشت دے آپ کو ذائقہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دنبےکا گوشت خوب پسند کیا جاتا ہے۔یہ گوشت ذائقہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، اس کو مناسب مقدار میں کھانا انسان کو صحت مند رکھتا ہے۔
یہ آئرن کی کمی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ قوتِ مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔
دنبے کے گوشت کا پکوان تیار کرنے کیلئے اجزائے ترکیب
دنبے کا گوشت ۔1کلو
دہی۔ آدھا کپ
تیل۔حسبِ ضرورت
پیاز(براؤن کر لیں)۔ دو عدد
لہسن، ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
کریم۔1 کپ
بادام پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر۔ ایک چمچ
ہلدی پاؤڈر۔ ایک چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ ایک چمچ
زیرہ پاؤڈر ۔ایک چمچ
لونگ ۔چار عدد
جائفل۔ تھوڑا سا
الائچی۔ 3-4عدد
گرم مسالہ پاؤڈر۔ایک چمچ
ترکیب:
پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں گوشت، لہسن، ادرک پیسٹ، کریم، بادام پیسٹ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، لونگ ، جائفل ، الائچی، گرم مسالہ پاؤڈر اور دو کپ پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔ اب دہی اور پیاز کو گرائنڈکر کے اس میں شامل کر یں گوشت کو بھونیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو کوئلہ کا دھواں دے دیں۔ مزیدار سموکڈلیمب جوش تیارہے سرونگ ڈش میں نکال کر شیرمال کے ساتھ گرم گرم پیش کر یں۔