لذیذہاٹ ونگز بنانا بہت ہی آسان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کبھی کبھی آپ کا دل زرورچٹ پٹہ کھانا کھانے کو چاہتا ہوگا ایسے میں کیا کھایا جائے اس بھی ایک لمبی لسٹ ہے ، لیکن ہم آج آپ کو ایسی ڈیش بنا سکھائیں گے جو غذائت سے بھرپور بھی ہے اور مزیدار بھی ۔ لذیذہاٹ ونگزبنانے کا طریقہ نہائت آسان ہے۔
اجزاء
چکن ونگز 1/2 کلو
ادرک کا پیسٹ 2 چمچ
سفید آٹا 2 چمچ
کورن فلور 3 چمچ
تیل 2 چمچ
انڈہ 1 عدد
لیموں کا رس 2 چمچ
ہلدی ڈیڑھ چمچ
لال مرچ 1 چمچ
زیرہ 1 چمچ
تیل 2 چمچ
ناریل پاؤڈر 1 چمچ
نمک حسب ذائقہ
بنانے کا طریقہ
چکن ونگز کو 2 چمچ لیموں کے رس، لہسن ادرک کے پیسٹ اور حسب ذائقہ نمک میں ملا کر لال مرچ، زیرہ، ہلدی، اور لال مرچ پاؤڈر لگائیں اور کچھ دیر ایسے ہی چھوڑ دیں ۔ اس کے بعد انڈے، کورن فلور، سفید آٹا، تیل اور ناریل پاؤڈر سے بنائے گئے آمیزہ میں ملائیں اور تیل میں فرائی کریں جب تک رنگ سنہرا نہ ہوجائے۔مزیدار ہاٹ ونگز کھانے کے لیے تیار ہیں ، پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کیا جائے تو اس کا لطف ہی دوبالا ہو جائے گگا۔