ہانڈی مرغ مصالحہ اور نان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) چکن ایک ایسی چیز ہے جس کو آپ ہزار طریقے سے پکا سکتے ہیں، آج آپ کو ہانڈی مرغ مصالحہ کے حوالے سے ریسیپی بارت بتائیں گے،اس کیلئے آپ کو مرغی ایک عدد(چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں) ،پیاز دو کھانے کے چمچ ،ٹماٹر دو عدد(باریک کاٹ لیں) گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ،ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کا چمچ ،لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ ،دہی چار کھانے کے چمچ ،نمک حسب ذائقہ ،آئل/گھی آدھا کپ ،لیموں،ادرک،ہرا دھنیا ،ہری مرچ حسب ضرورت درکار ہو گی، آپ نے اب آئل کو گرم کر لینا ہے،پیاز فرائی کر کے نکال لیں اور پیس کر ایک طرف رکھ دیں۔ آئل میں مرغی، ادرک، لہسن، لال مرچ، گرم مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔اس کے بعد ٹماٹر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکائیں۔ جب مرغی گل جائے تو بھون لیں۔ دہی اور پیاز ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ ادرک، ہرا دھنیا، لیموں، ہری مرچ اوپر چھڑک دیں، اس ڈش کیلئے لازمی ہے کہ آپ جب مہمانوں کی خدمے میں پہش کریں تا ساتھ نان ہا نے چاہئیں،اس سے مزہ اور دوبالا ہو جائے گا۔