سونے کی نئی قیمت نے تمام یکارڈ توڑ دیئے،فی تولہ 1500روپے کااضافہ

کراچی ( نیوز ڈیسک )بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1818 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت میں سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 836 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel