لاہور( نیوز ڈیسک (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لاہور سے کوئٹہ کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے، ۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے اب لاہور سے کوئٹہ کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں چلائے گی جو ہر منگل، جمعہ اور اتوار کو چلیں گی۔قومی ایئرلائن کے اعلان کے مطابق اتوار کو پہلی پرواز 28 جولائی سے شروع ہوگی۔
لاہور سے کوئٹہ پرواز کا کم از کم کرایہ 22700 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل پی آئی اے لاہور سے کوئٹہ کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلاتی تھی۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کوعدالت میں پیش کردیا گیا