جعلی انوائس پر قومی خزانے کو 5 ارب روپے نقصان کا انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک) جعلی سیلز ٹیکس انوائس کے ذریعے قومی خزانے کو 5ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف۔لارج ٹیکس آف کراچی میں 3ماہ کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد 30ارب روپے کے جعلی سیلزٹیکس انوائسز اور 5ارب روپے کی ٹیکس چوری کی نشاندہی کی ۔

ٹیکس چوری کے ثبوت حاصل کرنے کے بعد ایل ٹی او کراچی کے حکام نے میسز اے ایچ امپیکس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کمپنی کے مالکان نواب خان اور آفتاب کو گرفتار کرلیا ۔ایل ٹی او حکام کے مطابق یہ کیس اسٹیل سیکٹر سے متعلق جس میں جعلی انوائس بنا کر ان پٹ کلیم کیا گیا اور 5 ارب روپے مالیت کی سیلز ٹیکس کی چوری کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اے این ایف اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف جامع مہم کا منصوبہ پیش

حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز کے اجرا پر اسٹیل سیکٹر کے ایک فرد نے رضاکارانہ طور 1کروڑ روپے جمع کرادیئے۔حکام کا کہنا ہے کہ چین کا آڈٹ مکمل کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ایل ٹی او کراچی کے رجسٹرڈ شخص کے ٹیکس پروفائل کی جانچ پڑتال کی گئی تو انکشاف ہوا کہ نواب خان جعلی رسیدوں کے اجرا میں ملوث ہے

جس نے تمام خریداروں کو جعلی سیلز ٹیکس انوائسز دیں اور جعلی ٹیکس گوشوارے جمع کرائے،مذکورہ کمپنی نے 13ارب 88کروڑ روپے کی مقامی خریداری کی اس دوران 2 ارب 36 کروڑ روپے کا مقامی خریداری پر ان پٹ ٹیکس کا دعوی کیاگیا۔