اہم خبریں

جنرل (ر) باجوہ نے سینٹ انتخاب میں عمران خان کی مدد کی،فوج نے سیاست چھوڑ دی آئیں نئی شروعات کیلئے ماضی کو بھول جائیں ، مملکت عارف علوی کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ اور ان کی ٹیم نے سینٹ میں عمران خان کی مدد کی اور انہوں نے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کی مدد کی، اگر فوج نے سیاست چھوڑ دی ہے تو اب وقت آچکا ہے کہ سیاستدان معاملات کو […]

بھارتی وزیر خزانہ کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل کردیا گیا

دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر خزانہ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق وزیر خزانہ نرملا ستھرامان کی پیرکے روز طبیعت ناساز ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ وزیر خزانہ کا نئی دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان […]

سردی کی شدت میں اضافہ ، خشک میوہ جات کی طلب بڑھ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔پیر کو شہرمیں میوے کی دکانوں پر رش بڑھ گیا تاہم شہری شکوہ کر رہے ہیں کہ قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت زائد ہیں اب وہ کم مقدار میں خریداری کر رہے ہیں۔مارکیٹ میں […]

ریحام خان کی تیسری شادی پر بیٹے ساحر خان نے منفرد انداز میں گانا گا کر سب کے دل جیت لیے

لندن( نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی تیسری شادی پر بیٹے ساحر خان نے منفرد انداز میں گانا گا کر سب کے دل جیت لیے ۔تفصیلات کے مطابق ساحر خان نے والدہ کی شادی پر گٹار بجایا، اپنی آواز کا جادو جگایا اور دوستوں کے ساتھ ملکر […]

‏قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے ‏قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کی بجائے صوبائی حکومتوں کو ری اسٹرکچر کرنا چاہیے۔ صوبائی اسمبلیاں ختم کر کے ڈویژن پر اسمبلی بنانی چاہیے، […]

سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان اور قازقستان میں معاہدے کی تیاریاں۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ کو اوّلین ترجیحات میں شامل کر لیا، پاکستان اور قازقستان کے درمیان سیاحت کے شعبے میں ایک ایم او یو کی تیاری کی جا رہی ہے۔پیر کو تفصیلات کے مطابق پاکستان سیاحت کے شعبے میں تعاون کے لیے قازقستان کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے جا رہا […]

بجلی کا استعمال کم –لیکن کیسکو کی طرف سے 2 سے 4 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لیسکو نے 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کمرشل اور گھریلو فیڈرز پر لاگو ہوگا۔ایک سے 3کیٹیگری کے فیڈرز پر روزانہ 2گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور لوڈ […]

چار ماہ کی قلیل مدت میں ہم نے ہر محکمے کا قبلہ درست کیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ چار ماہ کی قلیل مدت میں ہم نے ہر محکمے اور ادارے کا قبلہ درست کیا ۔ پیر کو ایوان وزیر وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرشید بھٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ محمد […]

نوشہرہ ،زمین تنازعہ ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ (نیوزڈیسک) نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو کی ٹیمیں بُلٹ اِنجری کی کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر ایمبولینسز کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔اطلاعات کے مطابق زمینی تنازع کے باعث دو فریقین میں فائرنگ سے […]

ڈاکٹرعامر لیاقت کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کا کیس، دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو مزید مہلت ۔۔۔

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈاکٹرعامر لیاقت کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس،اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو مزید مہلت مل گئ۔پیر کو تفصیلات کے مطابق مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو مزید مہلت مل گئی ہے۔سیشن جج شرقی کی عدالت […]