اہم خبریں

نوشہرہ ،زمین تنازعہ ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ (نیوزڈیسک) نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو کی ٹیمیں بُلٹ اِنجری کی کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر ایمبولینسز کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔اطلاعات کے مطابق زمینی تنازع کے باعث دو فریقین میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے پر پیش آیا ہے۔ تین افراد کی نعشوں کو این ایم سی نوشہرہ اسپتال جبکہ باقی دو کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں