اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کی بجائے صوبائی حکومتوں کو ری اسٹرکچر کرنا چاہیے۔ صوبائی اسمبلیاں ختم کر کے ڈویژن پر اسمبلی بنانی چاہیے، ان اسمبلیوں کے انتخابات 3 سال بعد ہوں، ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔
تحریک انصاف نے بنیادی اصلاحات کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دئیے ہیں جو معیشت اور گورننس پرسفارشات تیار کر رہے ہیں،ان گروپس میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم ماہرین شامل ہیں،تحریک انصاف کو ادراک ہے کہ ان حکمرانوں سے نجات کے بعد بڑی اصلاحات کے بغیر ملک اس آٹھ ماہ کے گرداب سے نہیں نکل سکتا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2022
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بنیادی اصلاحات کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دئیے ہیں جو معیشت اور گورننس پرسفارشات تیار کر رہے ہیں، ان گروپس میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم ماہرین شامل ہیں۔ تحریک انصاف کو ادراک ہے کہ ان حکمرانوں سے نجات کے بعد بڑی اصلاحات کے بغیر ملک اس آٹھ ماہ کے گرداب سے نہیں نکل سکتا۔