امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان ، پاکستانی روپیہ مسلسل ناقدری کا شکار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کی مسلسل اونچی اُڑان ، پاکستانی روپیہ مسلسل ناقدری کا شکار ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 228 روپے 91 پیسے پر […]
صارفین کیلئے ٹوئٹر بلیوسبسکرپشن کا سالانہ پلان ، قیمت 84 ڈالر ہوگی

واشنگٹن(نیوزڈیسک) ٹوئٹر نے صارفین کے لیے ٹوئٹر بلیوسبسکرپشن کا سالانہ پلان جاری کردیا، قیمت 84 ڈالر ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے بلیوسروس سبسکرپشن کے لئے ایک سالانہ منصوبہ پیش کر دیا ، جس میں صارف کا’تصدیق شدہ‘ بیج بھی شامل ہے، اس کی ماہانہ قیمت میں رعایت بھی دی جائے گی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ کے صارفین […]
فہد ہارون معاون خصوصی مقرر، عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر ،عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا،معاونین خصوصی کی تعداد32 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے جن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے کہ فہد ہارون اس وقت وزیراعلیٰ سندھ کے […]
مینڈیٹ چوری ہوا، پی ٹی آئی نے کراچی بلدیاتی انتخابات ،کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا،دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ چوری کیا گیا،الیکشن کمیشن اس سارے عمل میں بے بس نظر آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی […]
امیتابھ کی ایک ہی فلم باربار دیکھانے پر شہری نے تنگ آکر چینل کو خط لکھ دیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی ایک ہی فلم بار بار نشر ہونے پر شہری نے تنگ آکر چینل کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن کی ایک ہی فلم بار بار دکھانے پر تنگ آکر شہری نے چینل کو خط لکھ دیا ،خط میں سوال پوچھا کہ بتاجائے آپ مزید […]
جہاں تک ممکن ہو اپاکستان کی مدد کریں گے ، امریکا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف قرضہ منظوری موخر لیکن امریکا نے جہاں تک ممکن ہو اپاکستان کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرا دی، پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں، اسے بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جہاں ممکن […]
ڈزنی کی کمپنی مارول فلموں کی 4 سال بعد چین میں واپسی کا اعلان

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین میں مارول فلموں کی 4 سال بعد واپسی ہوگئی، فلمی شائقین کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈزنی کی کمپنی Marvel Entertainment کی جانب سے چین کے سنیما گھروں میں واپسی ہورہی ہے، Black Panther: Wakanda Forever 7 فروری کو جبکہ 17 فروری کو Ant-Man and the Wasp: […]
لاہور بورڈ کے سعد بٹ نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور بورڈ کے سعد بٹ نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چمپئن شپ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام پنجاب کالج کے جمنازیم میں منعقد ہوئی ۔ چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 40کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن 46 پوائنٹس […]
یوکرین کا نیٹو سے الحاق جنگ کی روشنی میں ایک “مناسب نتیجہ” ہوگا،سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسنجر

واشنگٹن(نیوزڈیسک)سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوجی کارروائی نے ظاہر کیا کہ مؤخر الذکر کے لیے نیٹو سے باہر رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا، حالانکہ وہ پہلے اس قدم کے مخالف تھے جس کا کیف طویل عرصے سے مطالبہ کر رہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق […]
سعودی شہری کا ولی عہد کو20ہزار ہینڈ پرنٹس سےتیار کردہ پورٹریٹ کاخوبصورت تحفہ

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے ایک ہنرمند آرٹسٹ محمد باجبیرنے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر اور فن کار راشد الماجد کے حب الوطنی کے گیت “عاشقینک” کے الفاظ پر مشتمل ایک پینٹنگ تشکیل دی جس میں انہوں نے20,000 فنگرپرنٹس کو ملا کرپورٹ تیار کی۔ محمد باجبیر نے مسلسل 10 گھنٹوں کے دوران ایک فن […]