اہم خبریں

عامر خان کی فلم میں سلمان خان مرکزی کردار نبھائیں گے

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ کے سپراسٹار عامرخان ایک فلم بنانے کی تیاری کررہے ہیں جس میں مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے عامر خان، سلمان خان کو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔بالی وڈ انڈسٹری کے دو بڑے خانز کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ دونوں ایک ساتھ ایک فلم پر کام […]

ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد

کراچی(نیوزڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔سرفراز احمد کا ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم میں مقامی اور غیر ملکی کرکٹرز کا بہترین کمبی نیشن موجود ہے، […]

مصنوعی ذہانت پر اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں 8 انسانی صورت والے روبوٹس بھی شرکت کریں گے

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز کے بعد جب اقوامِ متحدہ مصنوعی ذہانت کے فوائد پر اپنا پہلا اجلاس کرے گی تو 8 انسانی صورت والے روبوٹس مرکز نگاہ ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے کہا کہ پہلی مرتبہ 2017 میں ہونے والے گڈ گلوبل […]

صدر نے بیرسٹر شہزاد عطا الہی کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت نے بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ کو منصور عثمان اعوان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی […]

دنیا کے آخری بوئنگ 747 طیارے نے اپنی پرواز مکمل کرلی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)دنیا کا آخری بوئنگ 747 طیارہ امریکی کارگو ایئرلائن اٹلس ایئر کو فراہم کیا گیا جس نے واشنگٹن میں اپنی پرواز مکمل کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بوئنگ 747 طیاروں کو ’’آسمانوں کی ملکہ‘‘ کہا جاتا ہے، 54 برسوں میں 100 سے زائد حکومتوں، ایئرلائنز کو ایک ہزار 547 طیارے بنا کر دیے گئے، ان […]

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فیسوں میں 1300 فیصد تک اضافہ کردیا

لاہور (نیوزڈیسک)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے مہنگائی کا بوجھ طلباء پر ڈال دیا، مختلف ڈگری پروگرامز کی امتحانی فیس میں 1300 فیصد تک اضافہ کردیا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف ڈگری پروگرامز کی امتحانی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ایچ ڈی تھیسز کی فیس 1300 […]

چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا

ہونان(نیوزڈیسک) اگرچہ اس وقت چین بھی کووڈ 19 کے منفی اثرات معاشی مسائل کی وجہ بنے ہوئے ہیں تاہم ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو غیرمعمولی بونس اور انعامات سے نوازا ہے جس کے لیے 9 کروڑ ڈالر کی رقم کےبقدر نوٹوں کو ایک پہاڑ کی صورت میں سجایا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق […]

امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا

پیانگ یانگ(نیوزڈیسک)شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پر لے جارہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی اتحادیوں کے ساتھ مشترکا جنگی مشقیں ریڈ لائن کی انتہا […]

ایف آئی اے کے ساتھ وفاقی پولیس کو بھی انٹرپول تک رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مفرور ملزمان کو بیرون ملک سے واپس لانے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ وفاقی پولیس کو بھی انٹرپول تک رسائی دینےکا فیصلہ کرلیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وفاقی پولیس ملزموں کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے معلومات کا تبادلہ کرسکے گی۔ احکامات پر عملدرآمد کےلیے وفاقی پولیس کے […]

ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی سمز کے اجراء میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمز کے اجراء میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم اسامہ خان کو روات سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم غیر قانونی طریقے سے سمز ایکٹو کرنے میں ملوث تھا۔ملزم سے170سیلیکون انگوٹھے، 24 ایکیویٹڈ سمز، 16 شناختی […]