چین،بیوی سے دو سال تک بھاری انعامی رقم چھپانے والے کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

بیجنگ(نیوزڈیسک)اپنی بیوی سے دو سال تک 10 ملین یوآن (15 لاکھ امریکی ڈالر) کی لاٹری میں نکلنے والی انعامی رقم چھپانے والی چینی شہری کو عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ اس کا ہرجانہ (معاوضہ) دے۔ مذکورہ بالا چینی شہری جس کا صرف خاندانی نام ژوو ظاہر کیا گیا ہے اس کا 2021 میں […]
ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے خیبرپختونخوا میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ قائم
پشاور (دنیا نیوز) ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ریلیف فنڈ قائم کر دیا۔نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی ہدایات پر چیف منسٹر ریلیف فنڈ قائم کیا گیا،ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرانے کیلئے بینک آف خیبر میں خصوصی اکاؤنٹ کھول دیا […]
کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میدان آج سجے گا

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان آج میدان سجے گا، نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے،کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا آغاز رات سات بجے ہوگا۔کراچی کنگز اسکواڈ میں عماد وسیم کی کپتانی میں نامور پلیئر شامل ہیں، […]
یوکرائنی فوج کو سیٹلائٹ تک محدود رسائی د کر کے تیسری عالمی جنگ روک رہے ہیں ، ایلون مسک کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹوئٹر اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرائنی فوج کی اپنے سٹار لنک سیٹلائٹ تک رسائی کو محدود کر کے تیسری عالمی جنگ کو روک رہے ہیں۔ٹویٹر کے موجودہ مالک ایلون مسک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ یوکرین کی فوج کی اپنے […]
خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات،تاریخ نہ دینے پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے جواب طلب کرلیا

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے بروقت انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے تحریری جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں کے پی اسمبلی کے بروقت انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت […]
پی ایس ایل 8کے افتتاحی میچ میں لاہورقلندرزکی ملتان سلطانز کیخلاف1 رنز سے جیت

ملتان(نیوذیسک)پاکستان سپر لیگ8کے افتتاحی میچ میں میں لاہورقلندرزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعدملتان سلطانز کو1 رنز سے شکست دیدی،ملتان سلطانز 176رنز کے تعاقب میں 6 وکٹو ں پر174 رنز بناسکی،تفصیلات کے مطابق پیر کو ملتان سٹیڈیم میں کھلے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے […]
امیر قطر کا دورہ ترکیہ، صدر اردوان سے زلزلے سے اموات پر اظہارتعزیت
دوحہ(نیوزڈیسک)امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ترکی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے صدر ترکیہ رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔قطری سرکاری ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے استنبول میں رجب طیب اردوان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اسٹریٹجک تعلقات، مختلف […]
بین الاقوامی ایئر لائن نے پاکستان کیلئے پروازیں بند کردیں

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے لندن سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔برطانوی ایئر لائن نے کرونا وباء کے دوران 2020ء میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد اور لاہور جبکہ مانچسٹر سے اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پریس ریلیز میں ورجن اٹلانٹک […]
مریم نواز کا کیپٹن (ر) صفدر کے بیان پر رد عمل دینے سے گریز

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیان پر رد عمل دینے سے گریز کیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے جو بیان دیا وہ ان کی ذاتی رائے ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر […]
ترکیہ ،زلزلے کے نتیجے میں 155 گھنٹے ملبے تلے زندہ بچ جانے والے بچے کی انوکھی فرمائش

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے کو ایک ہفتہ گزر گیا، زلزلے کے نتیجے میں 9 سالہ بچے کو 155 گھنٹے بعد ملبے سے نکالا گیا تو اس نے انوکھی فرمائش کی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے غازی انٹپ Gaziantep میں نو سالہ بچے کو عمارت کے ملبے تلے […]