بھارت نمبر ون ٹیسٹ ٹیم نہیں، آئی سی سی نے غلطی مان لی

دبئی (نیوزڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو غلطی سے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے کا اعتراف کر لیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا سے پوزیشن چھین کر بھارت پہلے نمبر پر آ گیا تھا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد آئی سی سی نے ایک […]
آئی ایم ایف نے پاکستان سے وقت مانگ لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن نے پاکستان کی جانب سے بھجوائے جانے والے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فسکل پالیسی(ایم ایف ایف پی) کا جائزہ لینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے جس کے باعث پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نویں جائزے کے لیے ہونے والے ورچوئل مذاکرات […]
پنجاب میں انتخابات، ای سی پی کا ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں دونوں صوبوں میں انتخابات سے متعلق قانونی اور آئینی آپشنزپرغورکیا گیا۔الیکشن […]
عالمی برادری جنگ کے باوجود امن کی کوششیں جاری رکھے، جے سالک

اسلام آباد (نیوزڈیسک) کنوینر ورلڈ مینارٹیز الائنس (ڈبلیو ایم اے) اور سابق وفاقی وزیر برائے آبادی بہبود، جولیس سالک نےعالمی برادری پر زور یا ہے کہ وہ انسانیت اور امن کے تحفظ کے لیے جنگ کے باوجود امن کی کوششیں جاری رکھے۔انہوں نے 1994 میں جنگ سے متاثرہ بوسنیا کے اپنے دورے کو یاد کرتے […]
پی ایس ایل،پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو2رنز سے شکست دیدی

کراچی (نیوزڈیسک)پی ایس ایل 8کے دوسرے مقابلے میں پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو2 رنز سے شکست دیدی،تفصیلات کے مطابق منگل کونیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔اننگز کے آغاز میں پشاور زلمی کو […]
جاپانی پروفیسر نے ضعیف العمر افراد کی بڑھتی آبادی کا حل اجتماعی خودکشی قراردیدیا

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی ییل یونیورسٹی کے پروفیسر نے جاپان میں ضعیف العمر افراد کی بڑھتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کا عجیب و غریب حل پیش کر دیا۔ یوسوکی ناریتا ییل یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر ہیں۔ انہوں نے تجویز کیا کہ اجتماعی خودکشی ممکنہ طور پر جاپان کی بڑھتی آبادی کا حل ہوسکتا ہے۔یہ بات […]
خوشدل خان کو خیبر پختونخوا کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ

پشاور (نیوزڈیسک)نگراں وزیر خیبر پختونخوا خوشدل خان ملک کو کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں صوبائی وزیر خوشدل خان ملک کی سرکاری ملازمت کے معاملے پر محکمہ قانون نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوادی ہے۔محکمہ قانون کی رپورٹ کے مطابق خوشدل خان ملک سرکاری […]
لاہور قلندرز کا اچھی کارکردگی پر فخر زمان کو پلاٹ دینے کا اعلان

ملتان(نیوزڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی پر لاہور قلندرز انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ملتان سلطانز کے خلاف مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے فخر زمان کےلئے قلندرز سٹی میں پلاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔میچ […]
فضیلہ قاضی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ پر بھڑک اٹھیں

کراچی (نیوزڈیسک)فضیلہ قاضی نے آرٹس کونسل کراچی کے صدراحمد شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ان کو لاہور یا کسی اور شہروں کے بجائے سندھ میں میلے منعقد کرنے چاہیے۔ کیونکہ یہ حکومت سندھ نے یہ گرانٹ ہمارے ہی پیسوں سے ادا کی ہے۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب […]
کوچنگ کیلئے مکی آرتھر سے معاملات تقریباً طے پاگئے، نجم سیٹھی

کراچی (نیوزڈیسک)سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے مکی آرتھر سے معاملات تقریباً طے پاچکے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم صرف پی ایس ایل میں نہیں ڈومیسٹک میں بھی اسپانسرز لارہے ہیں، ڈومیسٹک میں ٹاپ پلیرز ہوں […]