کوئٹہ، زیارت، پشین، سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، جاتی سردی واپس لوٹ آئی

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ، زیارت، پشین، سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، جاتی سردی واپس لوٹ آئی ۔ دوسری طرف گلگت بلتستان کے ضلع استور میں چار روز کے دوران چار فٹ تک برف پڑچکی ہے، رابطہ سڑکیں بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ضلع دیامر میں بھی شدید برف باری کے بعد […]
پی سی بی نے آل راؤنڈر ندا ڈار کو قومی ویمنز ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل راؤنڈر ندا ڈار کو قومی ویمنز ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ندا ڈار کو گزشتہ دنوں قومی ویمنز ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے والی بسمہ معروف کی جگہ پاکستانی ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی،اعلان آج متوقع ہے ۔بسمہ معروف نے […]
موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان کا اندرونی معاملہ ،ہم جمہوری اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں جمہوری آئینی اور قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔آج امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں […]
پی ٹی آئی یورپ کی تنظیمیں 18 مارچ کو یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گی

برسلز (نیوزڈیسک)یورپ بھر میں تحریک انصاف کی تنظیمیں 18 مارچ کو یورپی پارلیمنٹ کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گی جس میں پارٹی چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان تحریک انصاف بیلجیئم کے صدر غلام ربانی بابو نے یہاں برسلز میں کیا۔انہوں نے بتایا […]
مسلح یوکرینی گروپ نے برینسک میں کئی افراد کو یرغمال بنا لیا، روس کا الزام

ماسکو(نیوزڈیسک) روسی حکام نے کہا ہے کہ مسلح یوکرینی گروپ نے برینسک میں کئی افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ روسی افواج یوکرین کے تخریب کار گروپ سے لڑ رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے مزید کہا کہ برینسک میں یوکرینی دہشتگردوں سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب […]
کورونا میں تمام پالتو بلیوں کو مارنے کے امکان پر غور کیا گیا تھا، سابق برطانوی وزیر

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ کے سابق وزیر نے کہاہے کہ کورونا وبا کے آغاز پر حکومت نے اس بات پر غور کیا تھا کہ تمام پالتو بلیوں کو مار دیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق وزیر لارڈ بیتھل نے کہا کہ 2020 میں اس سے متعلق بات ہوئی تھی کہ جانور بشمول ایک کروڑ 90 لاکھ […]
چکن کے شوقین ہو جائیں ہوشیار ، راولپنڈی میں مردہ ،لاغر مرغیوں کی سپلائی، بر وقت کارروائی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز )فوڈ اٹھارٹی کی مردہ مرغی سپلائرز کے خلاف کاروائی،راولپنڈی کے باسیوں کو مردہ ولاغر مرغیوں کا گوشت کھلائے جانے کی کوشش ناکام پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 سپلائرز کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا راولپنڈی: 640 کلو مردہ ولاغر ،بیمار اور کم وزن مرغیاں موقع پر تلف کر […]
پنجاب میں جعلی ڈی جی اینٹی کرپشن بن کر ملزمان کو لوٹنے والا نوسرباز سرگرم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پنجاب میں کرپشن کیسز میں ملوث افراد کو معاملات طے کروانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے کے لیے جعلی ڈی جی اینٹی کرپشن متحرک ہوگیا۔نوسرباز نے کمشنر گوجرنوالہ کو سفارشی فون کرنے کیساتھ ساتھ مبینہ کرپشن پر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آئے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عبدالحی دستی کو […]
چین نے روس کی حمایت میں جی 20 اعلامیہ کی مخالفت کردی

نئی دہلی(نیوزڈیسک)چین نے روس کی حمایت میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ کی مخالفت کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ماسکو سے یوکرین میں جارحیت روکنے پر اتفاق کیا گیا۔چین اور […]
اٹلی کشتی حادثے میں پشاور کا 14 سالہ اذان تاحال لاپتہ، والدین غم سے نڈھال

پشاور (نیوزڈیسک)اٹلی کشتی حادثے کے کئی روز بعد بھی پشاور کا 14 سالہ اذان تاحال لاپتہ ہے جبکہ ا س کے والدین غم سے نڈھال ہیں،تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبرگ کے 14 سالہ آذان آفریدی کو بیرون ملک تعلیم کے حصول کی خواہش اٹلی لے گئی، ساتویں جماعت کا طالبعلم اذان آفریدی اٹلی […]