اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے مزید ایک ممبر قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )الیکشن کمیشن نے مزید ایک ممبر قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی اسمبلی رکنیت مالی گوشوارے جمع کرانے کے بعد بحال کی گئی ہےالیکشن کمیشن نے اسمبلی رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی رکنیت بحالی پر سپیکر قومی اسمبلی […]

پاکستان ویمن لیگ کے آغاز کیلئے بہت پرجوش ہیں، بسمہ معروف

راولپنڈی (اے بی این نیوز )پاکستان ویمن لیگ کے آغاز کیلئے بہت پرجوش ہیں، ایسے میچز سے نوجوان کھلاڑیوں کو کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، ابھی ہمیں پریشر کے دوران اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان ویمن لیگ کی دونوں فرنچائز ایمازونز کی کپتان بسمہ معروف اور سپرویمن […]

گورنر خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا

پشاور (نیوزڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خط کا جواب دے دیا۔غلام علی نے خط کے جواب میں ای سی پی حکام کو 7 یا 8 مارچ کو الیکشن کی تاریخ دینے کے معاملے پر مشاورت کے لیے بلایا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے میڈیا کو بتایا کہ سپریم […]

روس سےتیل کی خریداری کیلئے معاملات جلد طے پاجائیں گے، وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد(اے بی این نیوز  )وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سےتیل کی خریداری کیلئے معاملات جلد طے پاجائیں گے، ٹرانسپورٹیشن اور شپمنٹ پر بات ہو رہی ہے کیوں کہ انکے ذخائر دور ہیں وہاں سے پاکستان تک 20 سے 25 دن لگ جاتے ہیں ، مارچ کے آخر تک […]

پولیس کو گرفتاری سے روکنے پر عمران خان سمیت 150 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(اے بی این نیوز    ) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان، شبلی فراز سمیت 150 کارکنوں کے خلاف ریس کورس تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے باہم مشورہ کر کے ساری پلاننگ کی، ڈنڈا بردار افراد نے پولیس […]

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوگئی

کراچی(نیوزڈیسک)ہفتے کے پہلے کاروباری دن ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 98 ہزار روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1715 روپے کم […]

برطانیہ،خاتون بس ڈرائیور نے ملازمت کے پہلے روز بھٹکنے والی بھیڑ کو گھر پہنچادیا

لندن(نیوزڈیسک) لندن میں خاتون بس ڈرائیور نے ملازمت کے پہلے روز شاہراہ پر سرگرداں ایک بھیڑ کو لفٹ دے کر اسے اصل مالک تک پہنچادیا جسے لوگوں نے بہت سراہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارٹینی پاٹے نے بطور بس ڈرائیور اپنی ملازمت کے پہلے روز اے 27 ہائی وے پر دیکھا کہ ایک بھیڑ […]

ثاقب نثار عمران خان کے کہنے پر اس وقت بھی ججوں کو فون کر رہے ہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار عمران خان کے کہنے پر اس وقت بھی ججوں کو فون کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ثاقب نثار نے بھائی کی پروموشن کیلئے پی کے ایل آئی اسپتال کو تباہ […]

عمران اور میری خواہش ہے پورے ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں، شیخ رشید

لاہور(اے بی این نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معاشی تباہی کر دی، عمران اور میری بھی یہی خواہش ہے پورے ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مشکل وقت کا ساتھی ہوں، قومی وصوبائی اسمبلی کے اکٹھے الیکشن کرائے جائیں، […]

عمران خان اپنے محسنوں کے ساتھ سچے نہیں، شرجیل میمن

کراچی (نیوزڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے محسنوں کے ساتھ سچے نہیں۔کراچی سے جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان جن کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار میں آئے، اُن کی پیٹھ میں ہی چھرا گھونپا۔انہوں نے کہا کہ آپ چور دروازے سے اقتدار میں آئے، […]