فیصل آباد، 200 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مارچ کو ہوگی

فیصل آباد (اے بی این نیوز)200 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مارچ بروز بدھ کو فیصل آباد ہوگی۔200 روپے مالیت والے انعامی بانڈز کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک انعام، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2304 انعامات کامیاب […]
کرسٹیانو رونالڈو نے شکست کا غصہ پانی کی بوتلوں پر نکال دیا

ریاض(اے بی این نیوز)سعودی عرب کی فٹبال لیگ کے میچ کے اختتام پر کرسٹیانو رونالڈو شدید ناراض اور غصے میں دکھائی دیے،عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو فٹبال لیگ میں رونالڈو کی ٹیم النصر اور ال اتحاد کے درمیان میچ کھیلا گیا،میچ کے اختتام پر ایک صفر سے شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم […]
لیونل میسی اور ایمباپے کی ٹیم پی ایس جی چیمپئنز لیگ سے باہر

دوحا (اے بی این نیوز)دنیائے فٹبال کے بڑے نام لیونل میسی اور ایمباپے کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی،رائونڈ آف سکسٹین کا سکینڈ لیگ بائرن میونخ نے دو گول سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، اے سی میلان اور ٹوٹنہم ہوٹسپر کا سکینڈ لیگ برابر، ایگری […]
پمز کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 6 چھوٹے ملازمین کو بحال کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کمیٹی برائے مستقلی و بحالی ملازمین کی ہدایات پر پمز کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 6 چھوٹے ملازمین کو بحال کر دیا ،پمز کے شعبہ چلڈرن کے بون میرو میں 11 سال سے کام کرنے والی خاتون ڈاکٹر کو مستقل نہ کیا ،گریڈ 2سے 6 کے ملازمین کو مستقل کرنے […]
راولپنڈی پولیس کا پی ٹی آئی ورکر کو پروپیگنڈا کرنے سے قبل حقائق جاننے کا مشورہ

راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکر کو پروپیگنڈا کرنے سے قبل حقائق جاننے کا مشورہ دے دیا۔پولیس نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ورکر چوہدری عرفان کو جواب دیا۔پی ٹی آئی ورکر نے تصاویر کو پی ٹی آئی ورکرز سے منسوب کیا تھا۔ جس پر پولیس نے جواب دیا […]
رمضان سے قبل، سیلاب متاثرین کو راشن فراہم کیا جائے گا،چیئرمین ہلالِ احمر

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہلال ِاحمر پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی خدمت کا سلسلہ جاری، رمضان المبارک میں ہزاروں گھرانوں کوفوڈ پارسل کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کو ہے۔لاڑکانہ، قمر شہدادکوٹ، دادو، نوشہرو فیروز اور خیرپورکے متاثرین سیلاب کی ہلالِ احمر کی بی آر آئی ٹیمیں رجسٹریشن کررہی ہیں۔ رمضان […]
تیونس میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک

تونس(نیوزڈیسک) تیونس میں مسلسل دو روز کے دوران تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں جن میں مجموعی طور 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 54 افراد کو بچالیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے ساحل سفیکس میں آج اور کل تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں۔ پہلے واقعے میں 3 افراد […]
ملک اور صوبے کی معیشت اور ترقی کا انحصار انڈسٹری پر ہے ،ساجد حسین طوری

پشاور( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر برائے اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ساجد حسین طوری نے کہا کہ ملک کی معیشت میں انڈسٹری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کا کردار ہے ، کارخانہ داروں کو درپیش مسائل کے حل اور دیگرخدشات دور کرنے کیلئے صوبائی و وفاقی حکومتیں ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائیں گی ۔ ان خیالات کا […]
سعودی عرب نے حج اخراجات میں کچھ کمی کی ہے، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے حج پالیسی بیان کردی، جس میں عمر کی بالائی حد مقرر کرنے کی پابندی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسپانسرشپ اسکیم بھی متعارف کروائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہماری درخواست پرحج اخراجات میں کچھ کمی کی ہے۔اسلام آباد میں […]
ترک صدر طیب اردوان نے انتخابات کیلئے 14 مئی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

انقرہ (نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کیلئے 14 مئی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ٹی وی پر نشر کردہ تقریر میں کہا کہ ملک میں صدر اور ارکان پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ 14 مئی کو ہوگی۔صدر اردوان نے کہا کہ انتخابات […]