اہم خبریں

بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق

کوئٹہ: (ویب ڈیسک)(اے بی این نیوز    )محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں خضدارمیں 10، قلات میں 9، کوئٹہ میں 3، دالبندین میں5، بارکھان میں 4، پنجگور اور پشین میں 3، 3 اور ژوب میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں دادو، میہڑ، جوہی، خیرپورناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بھی […]

قوم جاننا چاہتی ہے حکومت سے آئی ایم ایف نے کیا کیا مطالبہ کیا؟شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے سینیٹ میں کیوں بیان دیا، وزیراعظم اس پر وضاحت پیش کریں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چند […]

ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد( اے بی این نیوز) ملک میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کو 4 ارب 14 کروڑ روپے، سندھ کو 2 ارب روپے سے زائد، خیبر پختونخوا کو 1 ارب 36 کروڑ روپے، بلوچستان کو 78 کروڑ 30 لاکھ روپے، آزاد کشمیر […]

ہنگامہ آرائی کیس، گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس ہنگامی آرائی کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار 60 ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزمان کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد […]

تحریک انصاف نے منگل کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی

لاہور(اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو درخواست دے دی ہے، سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور پی ٹی آئی وکلاء ونگ کی جانب سے جمع […]

کراچی،رمضان المبارک سے قبل پولیس نے پیشہ ور گداگروں کو سخت سزا دلوانے کی تیاری کرلی

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں رمضان المبارک سےقبل گداگر مافیا سرگرم ہوچکا ہے اور پولیس نے پیشہ ور گداگروں کو سخت سزا دلوانے کی تیاری کرلی ہےپولیس نے اینٹی بیگری ایکٹ کی دفعات میں ترمیم کیلئے سندھ حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ سزا معمولی ہونے کے […]

راولپنڈی میں جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز) تھانہ گنجمنڈی کے علاقے چار نمبر چونگی پر نالہ لئی کے کناروں سے ایک انسانی لاش کے کئی ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں پولیس نے ریسکیو 1122 کے عملے کی مدد سے ٹکڑے جمع کرکے ہسپتال منتقل کر دئیے ہیں ابتدائی تفتیش میں ٹکڑے جواں سالہ لڑکی کے معلوم ہو تے […]

مجھ پر ملک کے سب سے بڑےمجرم کیس بنا رہے ہیں، عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ سابق آرمی چیف نے ان چوروں کو مسلط کرکے غداری کی۔اتوار کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ میری زندگی اورکوئی چیز بھی قوم سے چھپی ہوئی نہیں، میں نے کبھی پاکستان کا قانون نہیں توڑا، کبھی […]

گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پیوند کاری ، مقدمہ میں نامزد 3 ڈاکٹروں سمیت 10ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 یوم کی توسیع

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی کی عدالت نے گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پیوند کاری کے مقدمہ میں نامزد 3 ڈاکٹروں سمیت 10ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 یوم کی توسیع کر دی،عدالت نے ملزمان کو 25 مارچ تک دوبارہ مورگاہ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ،ملزمان کا 5 روزہ ریمانڈ ختم […]

حیدرآباد،دوستی سے انکار پر سفاک ملزم نے 12 سالہ لڑکے کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

حیدرآباد(نیوزڈیسک)سفاک ملزم نے دوستی سے انکار پر 12 سالہ لڑکے کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں گزشتہ رات 12 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا، لڑکے کی شناخت 12سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی، جسے چہرہ جھلس جانے پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔بچے کے والد فاروق […]