اہم خبریں

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں لٹیروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو پولیس ذرائع کے مطابق مقتول مسعود، سُرجانی ٹاؤن میں دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہونے لگے تو مسعود نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ […]

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 12 بجے طلب

اسلام آباد( اے بی این نیوز       ) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 12 بجے طلب کر لیا گیاقومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری جس کے تحت صحافیوں، میڈیا کارکنوں کے تحفظ کا بل،جرائم میں اضافہ، انسانی سمگلنگ پر بحث اورصدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا مشترکہ اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے ہوگاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں امن و امان پر بحث ہوگیاداروں کا احترام، خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال ،مسئلہ کشمیر، سی پیک پر بھی بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

سائنسدانوں نے انزائٹی جیسے عام مرض کا حیرت انگیز علاج دریافت کرلیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )انزائٹی ایک ایسا عارضہ ہے جو موجودہ عہد میں بہت زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے،کیرولینسکا انسٹیٹیوٹ کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ دیگر افراد کی جسمانی بو کو سونگھنا سماجی انزائٹی یا سماجی خوف جیسے مسئلے کا مؤثر علاج ثابت ہو سکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی […]

جڑانوالہ میں پولیس مقابلہ، زیرحراست ملزم ہلاک

فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران ملزم کو چھڑانے کےلیے اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ […]

رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کیلیے غیرملکی سرمایہ لانے کی اجازت

کراچی(اے بی این نیوز    )وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کو نجی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی اجازت دیدی۔اسٹیٹ بینک نے ٹرسٹ کمپنیوں کیلیے فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کی ہے تاکہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دے سکیں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹرسٹ کمپنی کی رجسٹریشن سے اسٹاک مارکیٹ میں […]

سازش کا سفر امریکا سے شروع ہو کر آئی جی اسلام آباد پر آگیا، خواجہ آصف

سیالکوٹ (نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سازش کا سفر امریکا سے شروع ہوا، بعد میں محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور پھر آئی جی اسلام آباد پر آگیا۔سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے نوید سنائی کہ نواز شریف جلد آرہے ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ […]

امریکی مسافر نے پرواز بھرتے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

لاس اینجلس(نیوزڈیسک)امریکا میں ایک مسافر شخص نے ٹیک آف کے لیے رن وے پر دوڑتے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول کر درجنوں مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی جس پر مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس ایئرپورٹ پر ایک طیارے کے مسافر کی حرکت نے […]

ماہ صیام میں کجھور کی قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )افطارکالازمی جُز کجھوربھی پہنچ سے دور ہو گئی، بازاروں میں مختلف اقسام کی کجھوروں کے اسٹالزتوسج گئے لیکن دام سن کرشہری کانوں کوہاتھ لگارہے ہیں۔ماہ صیام کے آتے ہی افطاری کے دسترخوانوں کی زینت بننے والی کھجور غذایت سے بھرپورتو ہے مگر ماہ صیام کے آ تے ہی قیمتیں بڑھنے […]

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.1ریکارڈ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و […]