اہم خبریں

سابق صدرآصف علی زرداری طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

دبئی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دبئی میں طبیعت خراب ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دبئی اسپتال میں داخل آصف زرداری کے […]

جنہوں نے مسجد نبویﷺ کا احترام نہ کیا، وہ دوسروں کی بیٹیوں کی کیا عزت کریں گے؟حافظ حمداللّٰہ کی فواد چوہدری کے مریم اورنگزیب سے متعلق جملوں کی مذمت

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے جواب نہ ہونے پر بازاری بات کی۔ترجمان پی ڈی ایم نے فواد چوہدری کے مریم اورنگزیب کے خلاف جملوں کی مذمت کی اور کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کے سوالات کا جواب نہیں، اس […]

جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ، کئی ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز بن گئے

پریٹوریا(نیوزڈیسک)جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شسکت دے دی اور اس کے ساتھ ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔جنوبی افریقا نے 259 رنز کا ہدف حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقا نے سب سے بڑا کامیاب تعاقب مکمل کرلیا۔ اس سے قبل […]

دوسرا ٹی20، پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ (نیوزڈیسک )تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار

کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جن چیزوں کا خدشہ تھا وہی کچھ ہورہا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے زیر صدارت بہادرآباد مرکز پر ہوا جس میں مردم شماری […]

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط

لاہور(نیوزڈیسک)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو ازخود نوٹس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی سندھ حکومت نے کہنا شروع […]

8 ماہ کے دوران امریکا سے پاکستان کو اضافی ترسیلات زر موصول

کراچی (نیوزڈیسک)امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2023 تک کی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.973 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک […]

پاکستان کی ٹنلنگ انڈسٹری میں اسکالرز اور پریکٹیشنرز کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، مولانا اسعد محمود

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے پاکستان کی ٹنلنگ انڈسٹری میں اسکالرز اور پریکٹیشنرز کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے -ترجمان این ایچ اے کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ کے […]

کوئٹہ کو گیس کی مکمل فراہمی جاری ہے، جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی

کوئٹہ (نیوزڈیسک)جنرل منیجر (جی ایم) سوئی سدرن گیس کمپنی انور بلوچ نے کہا ہے کہ شکار پور سے کوئٹہ کو سوئی گیس کی مکمل فراہمی جاری ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انور بلوچ نے کہا کہ شہر میں سوئی گیس پریشر میں کافی بہتری آئی ہے، کوئٹہ کو گیس کی مکمل فراہمی جاری ہے۔انہوں […]

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کا اولڈ سٹی ایریا میں چھاپہ، غیرملکی اسمگل شدہ اشیا ضبط

کراچی (نیوزڈیسک)کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اولڈ سٹی ایریا کی بولٹن مارکیٹ میں بڑی کارروائیاں کیں۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق اینٹی اسمگلنگ یونٹ نے چھاٹی لین، میریٹ روڈ اور مارکیٹ کوارٹرز میں گوداموں پر چھاپے مارے۔ ترجمان نے بتایا کہ کامیاب چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 16 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا کیا […]