اہم خبریں

ترین گروپ کا ملکی سیاست میں دوبارہ فعال کردارادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )تحریک انصاف کے منحرف جہانگیر ترین گروپ نےموجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر دوبارہ سے متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیرترین گروپ نےسیاسی لائحہ عمل کےلیے سرجوڑ لئے ہیں اور جہانگیر ترین کی سربراہی میں گروپ کااعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں قومی اسمبلی […]

پاکستان میں کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی،توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی،توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس سے علاقہ میں خوشحالی آئے گی،حکومت ملک میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن […]

منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کردیا گیا ۔صدرمملکت عارف علوی نےشہزادعطا الہیٰ کا اٹارنی جنرل کےعہدے سےاستعفیٰ منظورکرنےکے بعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظور دی دے دی۔صدر مملکت نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی […]

بنگلادیش پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کیخلاف 22 رنز سے کامیاب

ڈھاکا(نیوزڈیسک)بنگلادیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت آئرلینڈ کو 22 رنز سے ہرادیا۔ چٹوگرام میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ مسلسل بارش کے باعث جب اوورز کی کٹوتی ہوئی تو آئرلینڈ کو جیت کےلیے […]

پارکنگ میں کھڑی میری گاڑی پر حملہ کرکے شیشے توڑے گئے، عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پارکنگ میں کھڑی میری خالی گاڑی پر حملہ کرکے شیشے توڑے گئے۔اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ 18مارچ کی طرح آج پھر ہمارے کارکنوں پر حملے کیے گئے، ہمارے فوٹوگرافر پر حملہ کیا گیا، پولیس اور سادہ لباس افراد نے […]

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوگئی

کراچی(نیوزڈیسک)ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 4 ہزار 600 روپے ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا دام […]

کنڈیارو کے اساتذہ10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج

نوشہرو فیروز (  اے بی این نیوز   )سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کی تحصیل کنڈیارو کے پرائمری اساتذہ 10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔مظاہرین کا کہناتھا ہائی کورٹ اور سیکریٹری تعلیم کےاحکامات کے باوجود اساتذہ تنخواہیں نہ دینا قانون شکنی ہے۔کنڈیارو کے پرائمری اساتذہ نے 10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے […]

ملتان، جیولری شاپ پر ڈکیتی کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھے تین ڈاکو تشدد سے ہلاک ہو گئے

ملتان ( اے بی این نیوز       ) جیولر کی دکان پر ڈکیتی کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے تینوں ڈاکو تشدد سے ہلاک ہو گئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ شہریوں نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پکڑے جانے والے تینوں ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر اسپتال […]

پی ٹی آئی کارکنوں اور فوٹوگرافر کی گرفتاری پر عمران خان کا رد عمل بھی آگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 18 مارچ کی طرح آج پھر سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہمارے کارکنوں اور فوٹوگرافر پر حملے کئے گئے، انہیں گرفتار کیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ تشدد […]

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

لاہور(اے بی این نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے دیگر ممبران میں جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس طارق […]