اہم خبریں

بحران شدید،اسرائیلی وزیراعظم کے عدالتی اصلاحات قانون سے پیچھے ہٹنے کا امکان

تل ابیب( اے بی این نیوز   )اسرائیل میں حکومت کی جانب سے مجوزہ عدالتی اصلاحات کے قانون کے معاملہ پر بحران شدت اختیار کرگیا۔ عدالتی اصلاحات کے خلاف جنوری سے مظاہرے جاری ہیں۔ مجوزہ قانون کو مسترد کرنے پر وزیر دفاع گیلنٹ کو برطرف کردیا گیا، جس کے جواب میں مظاہروں کی انتظامیہ نے تل ابیب میں […]

3 بچوں کی گرفتاری، عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پولیس کی جانب سے 3 بچوں کو اٹھانے پر اسلام آباد کے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‏مجرموں کے گروہ کی زیر نگرانی […]

امریکی شہر نیش ول کے اسکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، متعدد ا فراد زخمی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )امریکا کے شہر شہر نیش ول کے اسکول میں فائرنگ سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ اسکول میں فائرنگ کرنے والا پولیس کی جوابی کارروائی […]

پشاور، پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہینڈلر اظہر علی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش

پشاور( اے بی این نیوز     )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ہینڈلر اظہر علی کو پشاور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب نے اظہر علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس نے اظہر علی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (اے بی این نیوز    )لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ پبلک کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلہ میں کہا گیا کہ حکومت 1990 سے 23 مارچ 2023 تک تحائف دینے والوں کا نام بھی 7 یوم میں پبلک کرے۔جسٹس عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ تحائف کی ملکیت حکومت […]

بھارتی اسٹار ناگا چیتنیا 15 کروڑ کے نئے گھر منتقل

ممبئی (  اے بی این نیوز   )جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے معروف اداکار ناگا چیتنیا حال ہی میں خریدے گئے اپنے نئے گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہنے کو ترجیح دینے والے ناگا چیتنیا کی جانب سے گھر کی خریداری اور اب وہاں منتقلی کی وجہ سے وہ ایک بار پھر […]

کراچی،فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں گیس لائن دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا

کراچی( اے بی این نیوز     )کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں گیس لائن دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص ارشد مالک مکان تھا اور اس کی فیملی امریکہ میں مقیم ہے جبکہ ارشد خود بھی امریکی شہریت رکھتا تھا۔پولیس کے مطابق جمعہ کو گیس ریگولیٹر میں […]

ای کامرس پیمنٹ پروسس کرنے والے بینک و کمپنیز پےپاک سے آن لائن خریداری ممکن بنائیں، اسٹیٹ بینک

کراچی (  اے بی این نیوز    )اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ای کامرس پیمنٹ پروسس کرنے والے بینک اور کمپنیز پےپاک سے آن لائن خریداری ممکن بنائیں۔دکاندار آن لائن پیمنٹ سہولت فراہم کرنے والے بینکوں سے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ طے کریں۔مرکزی بینک کے مطابق آن لائن پیمنٹ کو فروغ دینے کےلیے […]

قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کا اپنی حکومت کے خلاف واک آوٹ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت اپنی اتحادی جماعتوں سے کیئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام،حکومت کیے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔وفاقی وزرا نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی اتحادی جماعتوں سے بہت سے وعدے کررکھے ہیں جن میں ان کے حلقوں میں ترقیاتی […]

کراچی میں گرفتار ڈاکو بلدیاتی الیکشن میں سیاسی جماعت کا امیدوار نکلا

کراچی ( اے بی این نیوز   ) بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا ملزم بلدیاتی امیدوار نکلا۔ مبینہ ڈاکو نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ملزم نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھیننے، میڈیسن کمپنی کی وین لوٹنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم آج شام […]