موسم گرما میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر تیاریوں کے حوالے سے صوبوں کو ضروری ہدایات جاری کردیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ موسم گرما میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر تیاریوں کے حوالے سے صوبوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو تیاری کے مشورے کے طور […]
امریکی ریاست میں مہلک انجکشن کی قلت پرفائرنگ اسکواڈ کو سزائے موت کی اجازت

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی شمال مغربی ریاست اڈاہو میں فائرنگ اسکواڈ کو سزائے موت دینے کی اجازت دے دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریپبلکن گورنر بریڈ لٹل نے ایک بل پر دستخط کیے جس کے تحت فائرنگ اسکواڈ کو سزائے موت دینے کی اجازت دی گئی ہے ، اس بل کے بعد اڈاہو ملک بھر میں مہلک […]
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر اہلخانہ کے ہاتھوں خاتون اور مرد قتل

راولپنڈی(نیوزڈیسک)گوجر خان کے علاقے حبیب کینال میں غیرت کے نام پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔مقتولہ ثمرین کے اہل خانہ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے ثمرین اور وزیر خان کو قتل کردیا۔ایس پی صدر نے فوری ٹیمیں تشکیل دے کر مقتولہ کے والد گلاب خان، بھائی ارشاد خان اور شوہرعرفان کو […]
سوڈانی جنرل فوج کو سول حکومت کے تابع کرنے پر تیار

خرطوم(نیوزڈیسک)سوڈانی آرمی چیف جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ ملک کی فوج کو نئی سویلین حکومت کی قیادت میں ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویلین گروپوں کے اہم مطالبات ہیں کہ آرایس ایف کو ضم کرکے فوج کو سویلین اتھارٹی کے تحت رکھنا چاہئے، جنہوں نے چار برس قبل طویل عرصے سے حکمران عمر […]
فواد چوہدری نے ایف آئی اے کو مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے عمران خان کے خلاف متنازع ٹویٹ کی اور ان کی صحت کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔درخواست میں استدعا کی گئی […]
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اشرف رند کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے اشرف رند نے جہانگیر ترین کے ساتھ کسی میٹنگ میں شرکت کی تردید کی ہے۔اشرف رند نے کہا کہ وہ آج ملتان میں تھے۔ آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، اسی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں آج جہانگیر […]
پی ٹی آئی رکن سلمان احمد کی گرفتاری کی خبرجھوٹ نکلی

لاہور(نیوزڈیسک)25 مارچ کو سوشل میڈيا پر پھیلائی گئی تحریک انصاف کے رکن گلوکار سلمان احمد کی گرفتاری کی خبر جھوٹ نکلی۔تفصیلات کے مطابق 25 مارچ کو سوشل میڈيا پر پھیلائی گئی تحریک انصاف کے رکن گلوکار سلمان احمد کی گرفتاری کی خبر جھوٹ نکلی۔ سلمان احمد کی اہلیہ نے شوہر کی گرفتاری کی تردید کر […]
نیا انداز۔۔۔۔۔۔۔پٹھان کی کامیابی شاہ رخ نے شاہ رخ کو تحفہ دیدیا

ممبئی ( اے بی این نیوز )بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ نے اپنی فلم پٹھان کی کامیابی کو منانے کے نت نئے انداز اپنانا شروع کردیے ہیں۔فلم پٹھان نے عالمی باکس آفس پر 1000 کروڑ کا شاندار بزنس کرکے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ نے خود کو رولز […]
زمان پارک کے عارضی کیمپوں میں بجلی چوری کی شکایات ملی ہیں، لیسکو

لاہور ( اے بی این نیوز )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو نےکہا ہے کہ انہیں زمان پارک میں بجلی چوری کی شکایات ملی ہیں۔لیسکو کی ٹیم نے وہاں جانےکی کوشش کی، لیکن سیکیورٹی نے اجازت نہیں دی۔ زمان پارک انتظامیہ کو دیے گئے نوٹس میں لیسکو نےکہا ہے کہ بجلی چوری کی شکایات کا جائزہ لینے کےلیے […]
ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے جعلی چیک بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے لاہور زون کے ڈائریکٹر سرفراز خان ورک اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل حسن سجاد نقوی کی خصوصی ہدایات پر سب انسپکٹر حافظ طارق کی سربراہی میں ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں […]