نیا انداز۔۔۔۔۔۔۔پٹھان کی کامیابی شاہ رخ نے شاہ رخ کو تحفہ دیدیا

ممبئی (  اے بی این نیوز  )بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ نے اپنی فلم پٹھان کی کامیابی کو منانے کے نت نئے انداز اپنانا شروع کردیے ہیں۔فلم پٹھان نے عالمی باکس آفس پر 1000 کروڑ کا شاندار بزنس کرکے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ نے خود کو رولز رائس کار کا تحفہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے پٹھان کی کامیابی کا جشن منانے کےلیے لگژری کار رولز رائس خریدی ہے، انہیں ممبئی کی سڑکوں پر اسے چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔کنگ خان کی حالیہ فلم پٹھان باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی، یہی وہ فلم ہے، جس سے شاہ رخان کی بڑی اسکرین پر 4 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے 10 کروڑ روپے مالیت کی کار خریدی، جو بھارت کی سب سے مہنگی کار ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کار کی شوروم پرائس 8 کروڑ 20 لاکھ ہے لیکن اس میں اپنی پسند کے آپشن آن کرانے پر یہ 10 کروڑ کی ہوجاتی ہے۔