اہم خبریں

کورونا وائرس کے وار تیز،58 مزید متاثر،1 جاں بحق،15 کی حالت نازک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسم کی تبدلی کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے وار تیز،58 مزید متاثر،1 جاں بحق،15 کی حالت نازک۔ آج قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 144 ٹیسٹ ہوئے ، جس میں سے 58 افراد کے نتائج مثبت آئے […]

الیکشن التواء کیس، حکومت آج سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کرے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن التواء کیس، حکومت آج سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتحادی جماعتوں کے اہم اجلاس میں وفاقی حکومت نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قیادت نے فیصلے […]

میاں محمد نوازشریف 11 اپریل کو جدہ جائیں گے، مریم نواز سمیت اہم لیگی رہنماؤں سے ملاقات متوقع

لندن(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف 11 اپریل کو جدہ جائیں گے ،مریم نواز سمیت اہم لیگ رہنماء بھی جدہ پہنچیں گے ، ملاقات میں اہم فیصلے متوقع۔ تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف 11 اپریل کو پوری فیملی کے ہمراہ جدہ پہنچیں گےتین دن جدہ میں […]

ہم الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بڑا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماء سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے نہ مان کر آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، ہم الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے […]

گیس مارکیٹنگ کمپنیوں کا حکومتی نرخ ماننے سے انکار

لاہور(نیوزڈیسک)ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں اور مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پلانٹ مالکان نے حکومتی نرخ ماننے سے انکار کردیا۔عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا […]

پاک سوزوکی کمپنی کا ایک بار پھر پروڈکشن پلانٹ بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے موٹر سائیکل پروڈکشن پلانٹ کی بندش میں مزید 10 دنوں کی توسیع کر دی، جبکہ گاڑیوں کی پروڈکشن بھی 7 اپریل سے 14 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ پاک سوزوکی کمپنی نے پروڈکشن پلانٹ کی بندش میں توسیع گاڑیوں اور موٹر سائیکلز […]

عالمی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی قبضے کیخلاف او آئی سی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیلی قبضے کیخلاف او آئی سی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کیخلاف او آئی سی کی قرار داد پاکستان نے پیش کی۔ قرار داد کےحق میں 38 اور مخالفت میں 4 ووٹ پڑے۔ 5 ملکوں نے ووٹنگ […]

گوگل کا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے 1000 اسکالرشپ کا اعلان

کوئٹہ(نیوزڈیسک) گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کو 1000 اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی نے سول سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے گوگل کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو 1000 اسکالرشپ فراہم کرے گا۔چیف […]

چینی قیادت کا وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو سی پیک منصوبے کے لئےخدمات پر خصوصی خراج تحسین

بیجنگ(  اے بی این نیوز   )چین کی سینئر قیادت نے میٹنگز میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو سی پیک منصوبے کے لئے انکی خدمات پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ کیمونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے وزیر لئیو جانشؤو نے کہا کہ آپ کی سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے گراں […]

برازیل میں سفاک شخص نے 4 کمسن بچوں کو کلہاڑے سے قتل کردیا

برازیلیا (نیوزڈیسک) برازیل میں ایک درندہ صفت انسان نے ڈے کیئر سینٹر میں گھس کر چار بچوں کو کلہاڑے کے وار سے قتل کردیا۔عالمی میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی صبح شہر بلومیناؤ میں موجود ڈے کیئر سینٹر میں ایک شخص نے گھس کر کلہاڑے کے وار سے 4 بچوں […]