اہم خبریں

ہم الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بڑا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماء سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے نہ مان کر آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، ہم الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کو انارکی سے بچانے کیلئے آئینی ترمیم کرنی پڑے تو پی ٹی آئی اُس کے لیے بھی تیار ہے، ملک کا واحد مسئلہ اس وقت انتخابات ہیں ، معلوم نہیں آگے انتخابات میں کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھائے ہم الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں