وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعہ کو ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق احسن اقبال نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ چین اور اس دوران چینی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔ملاقات میں وزارت منصوبہ بندی سے […]
الیکشن کمیشن نے اخبارات،ٹی وی ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز ) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے بعد میڈیا کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ ملک کی سالمیت خود مختاری اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی مواد شائع اور جاری نہیں کیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم کے دوران قومی […]
ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اجلاس

اسلام آباد(اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز میں منعقد ہوا۔وفاقی محتسب کی زریاب مسرت نامی ملازمہ نے بتایا کہ میرے ساتھ تمام ملازمین کو 2014 میں پروموشن دے دی گئی ہے اور مجھے آج تک […]
بینظیر کفالت کے تحت 90لاکھ رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کو سہ ماہی وظائف کی ادائیگی جاری

اسلام آباد( اے بی این نیوز )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ملک بھر میں بینظیر کفالت کے تحت 90لاکھ رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کو جنوری تا مارچ کے سہ ماہی وظائف کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ اب تک 75لاکھ خاندانوں کو اضافہ شدہ 8500روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔بینظیر کفالت کے سہ ماہی وظائف […]
پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں، سراج الحق

اسلام آباد (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری اسلامی معیشت کی بنیاد ہی دولت کا گردش میں رہنا ہے۔ پاکستان پر موجودہ حالات میں 63 ہزار ارب کا قرضہ ہے۔سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ […]
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد( اے بی این نیوز )ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا ۔اس دوران میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے […]
سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

کراچی (نیوزڈیسک)گزشتہ 3 دن کے اضافے کے بعد ایک دن کےلیے سستا ہونے والے سونے نے ایک بار پھر اڑان بھرنی شروع کردی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔سونے کی فی تولہ قیمت حالیہ اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 […]
قومی سلامتی کمیٹی کا ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہ کرنے کا عزم

اسلام آباد( اے بی این نیوز )قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید تیز کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اندرونی و بیرونی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا 41 واں […]
چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی۔وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا […]
وفاقی حکومت کا چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ عدالتی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے، چیف جسٹس کو استعفیٰ دینا چاہئے، متنازعہ بینچ اس پٹیشن پر بنایا گیا جو ڈس مس ہو چکی تھی، اب الیکشن کا نہیں بینچ فکسنگ کا […]