چین سے 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چین سے 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چینی بینک آئی سی بی سے 30 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہو گئے آئی سی بی سی نے مجموعی طور پر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا یہ رقم چین […]
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مہنگی

کراچی ( اےبی این نیوز )بجلی کی قیمتوں میں 58 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ، اعلامیہ کے مطابق نیپرا نے فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافہ کیانیپرا نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا کے الیکٹرک نے 1 روپے 66 پیسے […]
ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے ،بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اے بی این نیوز )ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )ہفتہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کے علاوہ گردآلودہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان […]
قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر بل 2023ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد(اے بی این نیوز )قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کیلئے سہولت دینے کے لئے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر بل 2023ء کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن شزہ فاطمہ خواجہ نے تحریک پیش کی کہ سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں […]
علی امین سے جس قسم کابرتاؤ کیاجارہاہےاسکی شدیدمذمت کرتاہوں،عمران خان ٹویٹ

لاہور ( اے بی این نیوز ) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ا پنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ واضح طور پر”نامعلوم“قوتوں کےاحکامات پر علی امین سے جس قسم کابرتاؤ کیاجارہاہےاسکی شدیدمذمت کرتاہوں۔ تحویل میں دیےجانےکےحوالےسےاسلام آبادہائیکورٹ کے Inductive Orderکےباوجود جوڈیشیل مجسٹریٹ نے نہایت ڈھٹائی سےہائیکورٹ کی حکم عدولی کرتےہوئےکل رات11:40پر اسے پنجاب پولیس […]
جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو رشوت کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا

لاہور ( اے بی این نیوز )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی کو رشوت کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا۔لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی، اینٹی کرپشن پنجاب نے محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ […]
سپریم کورٹ آف پاکستان نےگورنرسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈزجاری کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لئے قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن نے اِن چیمبر سماعت کی جس میں اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام […]
امریکا، ٹیکساس کے ڈیری فارم میں دھماکے سے 18 ہزار گائیں ہلاک ہو گئیں

ٹیکساس (اے بی این نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ڈیری فارم میں دھماکے سے 18 ہزار گائیں ہلاک ہوگئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ڈِمِٹ ٹاؤن کے قریب قائم ایک ساؤتھ فورک ڈیری میں پیش آیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں گائیں موجود تھیں۔آندھی میں لگنے والی خوفناک آگ سے 70 باڑے جل گئے، 65 […]
وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ اور ثقافت انجینئر امیر مقام سے جمہوریہ انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ملاورمن توگیو نے جمعے کو یہاں قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سینئر جوائنٹ سیکرٹری برائے قومی […]
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھا کر 400 ارب روپے کر دیا گیا ہے،شازیہ مری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 235ارب سے بڑھا کر 400 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس […]