اہم خبریں

سوڈان میں خوفناک کشیدگی ،عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ، سخت تشویش کا اظہار

جدہ (نیوزڈیسک)عرب لیگ نے سوڈان میں جاری خونریزجھڑپوں کے بعد جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد اور مخاصمت پرتشویش کا اظہار کیا ۔عرب لیگ نے سوڈان میں متحارب فورسز کے درمیان جھڑپوں سے پیداہونے والی صورت حال پر غورکے لیے اتوار کے روز قاہرہ میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا […]

وفاقی وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو پیش آنیوالا واقعہ حادثہ قرار

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور مرحوم کی گاڑی کو پیش آئے واقعے کی رپورٹ حکام کو پیش کر دی ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹریفک نقشے اور سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دیدیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مفتی عبدالشکور کی گاڑی سے ٹکرانیوالی […]

عمران خان نے 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں چیف سیکرٹری، […]

پندرہ جون تک فیصلہ ہو جائے گا،عمران خان دوبارہ حکومت بنائے گا، شیخ رشیدکادعویٰ

راولپنڈی(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری بڑی سیاست کر رہا ہے، وہ شہباز شریف پر آرٹیکل 6اور اسے نااہل کروا کر اپنی لاڈو کو لانا چاہتا ہے،افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی جس کو ٹکٹ دے […]

آزادکشمیر ، نئے قائد ایوان کا انتخاب، قانون ساز اسمبلی کا اجلا س آج ہوگا

مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دن 11 بجے ہو گا جس کے ایجنڈے میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب شامل ہے۔پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان وزارتِ عظمیٰ کا مقابلہ متوقع ہے۔سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو توہینِ عدالت پر ہائی کورٹ نے نا اہل کر […]

عید کے موقع پر شدید بارش اور طوفان کا امکان، سعودی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کے موقع پر شدید بارش اور طوفان کا امکان ہے۔سعودی ماہر موسمیات نے معاذ الاحمدی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخری دنوں اور عید الفطر پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور […]

پاکستانی نوجوان شہروز کاشف 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے کم عمر کوہ پیما بن گئے

گلگت (نیوزڈیسک) 21 سالہ پاکستانی نوجوان شہروز کاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے۔ شہروز کاشف نے ماؤنٹ اناپورنا کو سر کر لیا، 8091 میٹر بلند اناپورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 31 منٹ پر اناپورنا […]

پاکستان نے خام تیل درآمد گی کا پہلا آرڈر روس کو دیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر دے دیا ہے خام تیل مئی میں پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے روسی وفد کے کراچی میں پاکستانی حکام سے مذاکرات ہفتے کو ختم ہوگئے جن میں اہم امور طے کرلئے گئے جس میں طریقہ ادائیگی شامل ہے تاہم کچھ معمولی […]

مفتی عبدالشکور کی گاڑی حادثے کے نامزد ملزم ڈرائیورکا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آ باد(نیوزڈیسک) مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ ملزم راو گل خان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا، وکیل ملزم فہیم حیدر اور تھانہ سیکرٹریٹ کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش […]

آج الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آخری تاریخ،خصوصی اجلاس طلب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آخری تاریخ ،فنڈز فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل رقم فراہمی اور الیکشن کمیشن فنڈز وصولی کی تصدیقی رپورٹ […]