Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پاکستانی نوجوان شہروز کاشف 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے کم عمر کوہ پیما بن گئے

گلگت (نیوزڈیسک) 21 سالہ پاکستانی نوجوان شہروز کاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے۔ شہروز کاشف نے ماؤنٹ اناپورنا کو سر کر لیا، 8091 میٹر بلند اناپورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 31 منٹ پر اناپورنا ٹاپ پر پہنچے، وہ اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔شہروز 11 بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما ہیں جبکہ گلگت سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان اب تک 12 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں وہ اگلے مرحلے میں داولاگیری کی چوٹی کو سر کریں گے