اہم خبریں

حکومت کا اکتوبر سے قبل الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فوری انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا دور کچھ دیر میں آج دوبارہ ہوگا۔۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ حکومت اکتوبر سے قبل کسی صورت الیکشن کی متحمل نہیں […]

جے یو آئی بلوچستان کی مجالس شور یٰ وعاملہ کے اجلاس طلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کی مجلس شوری کا اجلاس ہفتہ 29 اپریل کو اور صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 30 اپریل کو صوبائی دفتر کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے یہ اجلاس طلب کئے ہیں

پشاورہائیکورٹ،عمران خان اور فیض حمید کے خلاف درخواست دائر

پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نےسابق وزیراعظم عمران خان اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے دائر کی گئی اورکے پی حکومت، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فریق بنایا […]

ہم عدت اور جمہوریت دونوں میں مدت کے قائل ہیں، حافظ حمد اللہ

ہم عدت اور جمہوریت دونوں میں مدت کے قائل ہیں، حافظ حمد اللہ اسلام آباد(نیوزڈیسک) رہنما جمعیت علماء اسلام حافظ حمد اللہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ہتھوڑے کے بل پر مجبور کرکے مذاکرات نہیں ہوتے،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما جمعیت علماء اسلام […]

مذاکرات میں کسی کی فتح اوراورشکست نہیں ، آج سے بہتر سفر شروع ہوا ہے،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ بات توطے ہے پارلیمان سپریم ہے، باقی عدلیہ کا احترام ہے، اس کی اپنی حیثیت ہے، عدالت سے انکار کرکے جمہوری عمل نہیں چلا سکتے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ سیاسی ڈائیلاگ کے راستے کھولنے چاہئے جو نہ کھلنے […]

انتخابات سے پہلے ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے، احمد اویس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما پاکستان تحریک انصاف احمد اویس نے کہاہے کہ انتخابات سے پہلے ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس نےکہا کہ پہلے شہباز شریف کہتے تھے وہ عمران خان سے مذاکرات نہیں کریں گے، سپریم کورٹ کے کہنے پر وہ مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھے ہیں، […]

پہلا ون ڈے،پاکستان نے نیوزی لینڈ کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی،جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر نے ٹیم کو محتاط آغاز فراہم کیا، لیکن 48 کے مجموعے پر پاکستان […]

روس میں قید امریکی صحافی ایون گرشکووچ سے ملاقات کی امریکی درخواست مسترد

ماسکو(نیوزڈیسک)روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس میں قید امریکی صحافی سے ملاقات کی امریکاکی درخواست مسترد کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی صحافی ایون گرشکووچ سے11 مئی کو ملاقات کی درخواست دی گئی تھی۔ بیان میں کہاگیاکہ امریکی سفارتخانے کی درخواست جوابی کارروائی […]

وزیراعظم شہبازشریف کا سانحہ کبل سوات کے متاثرین کیلئے خصوصی مالی پیکج کا اعلان

سوات (اے بی این نیوز)مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام کاسانحہ کبل سوات کے متاثرین سے وعدے اور اعلان پر وزیراعظم شہبازشریف کا وفاقی حکومت کی طرف سے سانحہ کبل سوات کے متاثرین کیلئے خصوصی مالی پیکج کا اعلان۔سانحہ میں شہداء کے ہر خاندان کو 20 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ کبل سوات دھماکوں میں […]

توہین پارلیمنٹ پر استحقاق کمیٹی میں کسی کو بھی بلایا جاسکتا ہے،رانا ثنا اللہ

لاہور(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ توہین پارلیمنٹ کرنے پر استحقاق کمیٹی میں کسی کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں ہر کوئی لاء گریجوایٹ نہیں، الفاظ کا چناؤ ٹھیک ہو سکتا ہے، تاثر دیا گیا کہ وزیر اعظم اعتماد کھو چکے […]