اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہداء ، دوران سروس وفات پانے والے افسران کے بچوںکو وزیراعظم پیکیج کے تحت بھرتی کرنے کی منظوری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہداء دوران سروس وفات پانے والے افسران کے بچوں کی وزیراعظم پیکیج کے تحت بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کے احکامات پر بھرتی کے لئے سی پی او ہیڈ کوارٹرز کی زیرصدارت بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔بھرتی بورڈ نےدوران […]
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی احتساب ترمیمی بل 2023 سمیت 8بلوں کی منظوری دیدی گئی جبکہ ایک بل موخر کردیا گیا

اسلام آباد( )پیر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے اس حوالہ سے بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، سپیکر کی جانب سے اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کہہ رہی ہے کہ یہ این آر او ہے، اگریہ این آر اوہے توصرف […]
جب تک پی ٹی آئی جلائو گھیرائو پر معافی نہیں مانگتی اس وقت تک چیف جسٹس سمیت کسی کے کہنے پر عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے،بلاول

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف ہتھیاراٹھائے اورریاست کواس کاجواب دینا ہوگا، جب تک پی ٹی آئی جلائو گھیرائو پر معافی نہیں مانگتی اس وقت تک چیف جسٹس سمیت کسی کے کہنے پر عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، سپریم […]
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا غیرقانونی عمارتوں کے مالکان کو عمارتیں ریگولائز کرانے کیلئے14 روز کاالٹی میٹم

راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیرقانونی عمارتوں کے مالکان کو عمارتیں ریگولائز کرانے کیلئے14 روز کاالٹی میٹم دےدیا ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر اقدام اٹھایا گیا، ترجمان آر ڈی اے کے مطابق سروے کے بعد آر ڈی اے نے غیر قانونی بلڈنگز کو شارٹ لسٹ […]

الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی اے ٹیم ہے،نعیم الرحمان کراچی (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی کی اے ٹیم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مردم شماری کو نہیں مانتے، مردم شماری میں توسیع کی جائے، جعلسازی کی گئی تو عدالت جائیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت […]
پی ڈی ایم کاسپریم کورٹ کے سامنے دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے سامنے دیاگیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے اپنے خطاب میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم ایک […]
انکا خیال ہے یہ مجمع چلا جائیگا تو دوبارہ سماعت کریں گے،ہم ایک دن کے نوٹس پر دوبارہ آئیں گے ،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا دھرنے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اب فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے اب فیصلہ اس سامنے کی عمارت میں نہیں ہوگا ،جانبدار جج اپنی حثیت کو مجروح کرچکا ھے۔ہم پاکستان کی عدلیہ کے وقار کو بحال کرنا چاہتے ھے […]
ایران ، منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 5 افراد کو پھانسی دے دی گئی

تہران (نیوزڈیسک)ایران میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پانچوں افراد کو بندر عباس اور مناب کی جیلوں میں پھانسی دے دی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں دوروز قبل منشیات فروش گروہ کے 3 ارکان کو پھانسی دی گئی ، ایران میں ایک ہفتے کے دوران 8 افراد کو سزائے موت دی گئی،جبکہ […]
فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ،آرمی چیف کی زیر صدارت اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس (سی سی سی) منعقد ہو ئی۔ شرکاء نے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے دہشت گردی کی لعنت سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش […]
وفاقی کابینہ،بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی کابینہ نے بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ پنجاب میں رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی سمری منظور کی […]