اہم خبریں

پی ٹی آئی نے پاکستان کے قرض میں 90 فیصد اضافہ کیا، خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے قرض میں 90 فیصد اضافہ کیا جس سے پاکستان کے وسائل سکڑ گئے، منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا ۔آج گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سی پیک کو […]

سمندری طوفان بائپر جوائے کا خطرہ ، کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

کراچی(نیوز ڈیسک) سمندری طوفان بائپر جوائے کا خطرہ ، کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت تاحال برقرار ہے، سمندی طوفان کراچی سے 1040 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے سے 1020 کلو میٹر دور ہے، اگر طوفان اسی راستے […]

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،4300 لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائی ، کیمیکل زدہ دودھ سپلائی کرنے والے 8 افراد کو جرمانہ ،43 سو لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا ۔ ترجمان پنجاب فوڈ اٹھارٹی کے مطابق راولپنڈی میں 3000 لٹر جبکہ جہلم میں 1350 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا […]

ہارون آباد میں سے دو بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

ملتان (نیوز ڈیسک) ہارون آباد میں سے دو بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ،علاقے میں خوف ہراس ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے ہارون آباد کے نواحی گاؤں فقیروالی کے عظیم ٹاؤن میں گھر سے دو معصوم بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بچوں کو گلے میں رسی ڈال کر قتل […]

پاکستانی شوبزانڈسٹری سب زیادہ زیربحث رہنے والے جوڑے کے برلین میں سیر سپاٹے

برلین(نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبزانڈسٹری سب زیادہ زیربحث رہنے والا جوڑا ،اداکار منظر صہبائی اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ہمراہ برلین میں سیر سپاٹے، تصاویر بھی شیئر کردیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر اداکاروں کی یہ جوڑی ان دنوں جرمنی کے شہر برلین میں موجود ہیں۔ منظر صہبائی اور ثمینہ احمد اپنے اس ٹریپ کو بہت انجوائے […]

بورس جانسن نے پارلیمنٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

لندن( نیوز ڈیسک) سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی دیدیا۔استعفیٰ کی وجہ کورونا وبا ءکے دوران سرکاری رہائش گاہ میں پارٹی پر تنازعہ نکلا، سابق برطانوی وزیراعظم نے استعفیٰ کا فیصلہ پارٹی گیٹ رپورٹ کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویلجز کمیٹی کی رپورٹ کو گمراہ کن قراردے کر […]

گوجرانوالہ ،تیل گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آتشزدگی ، پانچ افراد جھلس گئے

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ ،تیل گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آتشزدگی ، پانچ افراد جھلس گئے ،ریسکیو اہلکاروں نے 3 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ،یہ واقعہ سیالکوٹ بائی پاس معافی والا کےعلاقے میں قائم تیل […]

فرنچ اوپن،بڑا اپ سیٹ ،نوواک جوکووچ فائنل میں پہنچ گئے

ابوظہبی(نیوز ڈیسک) فرنچ اوپن،بڑا اپ سیٹ ،نوواک جوکووچ فائنل میں پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے اسپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز کو 1-3 سے شکست دی تھی۔فرنچ اوپن کے فائنل میں جوکووچ ،ناروے کے کیسپر رود سے کل ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے ۔ واضح رہے کہ نوواک جوکووچ نے کارلوس الکاریز […]

آج صوبہ سندھ کا بجٹ 24-2023 مراد علی شاہ پیش کرینگے

کراچی(نیوز ڈیسک) آج صوبہ سندھ کا بجٹ پیش کیا جائیگا، سید مراد علی شاہ صوبے کا بجٹ پیش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال24-2023 کا مجموعی بجٹ تخمینہ تقریباً 2000 ارب روپےرکھا جائیگا،مجموعی صوبائی ترقیاتی بجٹ 410 ارب روپے رکھا جائے گا۔۔وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کے لیے 12ارب روپے سے زائد […]

بجٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کےلیے 1 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بجٹ 24-2023 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کےلیے1 ارب 54 کروڑ 33 لاکھ 22 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ ہائیکورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے ہے۔ تنخواہوں کی مد میں ادائیگیوں کے لیے 1 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ۔ […]